بلند شہر۔ اتر پردیش کے ضلع بلند شہر میں دہلی پولیس اور نوئیڈا اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) کی مشترکہ ٹیم کے ساتھ تصادم میں گینگسٹر نسیم درانی ہلاک ہو گیا۔ حکام نے اس کی تصدیق کی ہے۔
دستیاب اطلاعات کے مطابق نسیم درانی پر سمیر نامی نوجوان کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام تھا۔ سمیر کو 2 روز قبل کپل مشرا کے دفتر کے باہر گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔
واقعے کے بعد پولیس ٹیمیں نسیم درانی کی نقل و حرکت پر نظر رکھے ہوئے تھیں۔ اسی دوران پولیس کو خفیہ اطلاع ملی کہ وہ بلند شہر میں موجود ہے۔اطلاع ملنے کے بعد دہلی پولیس اور نوئیڈا ایس ٹی ایف کی مشترکہ ٹیم نے اسے گرفتار کرنے کے لیے کارروائی شروع کی۔ اس دوران پولیس اور نسیم درانی کے درمیان تصادم ہوا جس میں وہ ہلاک ہو گیا۔
اطلاعات کے مطابق نسیم درانی گینگسٹر چھوٹا راجن کو قتل کرنے کی سازش میں بھی مبینہ طور پر ملوث تھا۔ اس مقصد کے لیے اس نے قتل کی سپاری لینے کا الزام بھی سامنے آیا ہے۔تصادم اور پولیس آپریشن سے متعلق مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔