کولگام میں فائرنگ، سی آر پی ایف کے 3 اہلکار زخمی

Story by  اے این آئی | Posted by  [email protected] | Date 11-11-2026
کولگام میں فائرنگ، سی آر پی ایف کے 3 اہلکار زخمی
کولگام میں فائرنگ، سی آر پی ایف کے 3 اہلکار زخمی

 



سرینگر: جموں و کشمیر کے ضلع کولگام میں بدھ کی دوپہر موٹر سائیکل سوار نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے مرکزی ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے 3 اہلکار زخمی ہوگئے۔ حملہ آوروں نے ناکے پر تعینات سکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنایا۔

سی آر پی ایف کے مطابق یہ واقعہ دوپہر تقریباً 2:15 بجے پیش آیا، جب حملہ آوروں نے ناکے پر تعینات اہلکاروں پر فائرنگ شروع کردی۔ حکام نے بتایا کہ حملہ آور اندھا دھند فائرنگ کرنے کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔ حکام کے مطابق زخمی اہلکاروں کو علاج کے لیے ضلع اننت ناگ کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جبکہ حملہ آوروں کی تلاش میں علاقے میں تلاشی مہم شروع کردی گئی ہے۔