دانش کی موت :طالبان کے خلاف والدین انٹر نیشنل کورٹ میں

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  [email protected] | Date 22-03-2022
دانش کی موت :طالبان کے خلاف والدین انٹر نیشنل کورٹ  میں
دانش کی موت :طالبان کے خلاف والدین انٹر نیشنل کورٹ میں

 



 

نئی دہلی: پلٹزر ایوارڈ یافتہ فوٹو جرنلسٹ دانش صدیقی، جو گزشتہ سال جولائی میں رپورٹنگ اسائنمنٹ کے دوران افغانستان میں جان گنوا بیٹھے تھے، ان کے اہل خانہ طالبان کے خلاف بین الاقوامی فوجداری عدالت سے رجوع کریں گے اور جھڑپ کے دوران ان کی ہلاکت کی انکوائری کا مطالبہ کریں گے۔

خاندان نے ایک بیان میں کہا، "منگل کو، دانش صدیقی کے والدین، اختر صدیقی اور شاہدہ اختر، اس کے قتل کی تحقیقات کے لیے قانونی کارروائی شروع کریں گے اور ذمہ داروں کوبشمول اعلیٰ سطحی کمانڈروں اور طالبان کے رہنماؤں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔ "16 جولائی 2021 کو، پلٹزر جیتنے والے فوٹو جرنلسٹ دانش صدیق کو طالبان نے غیر قانونی طور پر حراست میں لیا تھا، تشدد کا نشانہ بنایا اور قتل کر دیا، اور ان کی لاش کو مسخ کر دیا گیا۔ یہ کارروائیاں نہ صرف قتل بلکہ انسانیت کے خلاف جرم اور جنگی جرم ہیں۔

مزید پڑھیں دانش صدیقی جامعہ ملیہ اسلامیہ کا ایک روشن چراغ تھا

یہ کوئی الگ تھلگ واقعہ نہیں تھا۔ طالبان کا فوجی ضابطہ اخلاق، جسے لیہہ کے نام سے شائع کیا جاتا ہے، صحافیوں سمیت عام شہریوں پر حملہ کرنے کی پالیسی رکھتا ہے۔ افغانستان میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن نے طالبان سے منسوب 70,000 سے زیادہ شہری ہلاکتوں کی دستاویز کی ہے۔ 

در اصل 38 سالہ صدیقی 16 جولائی کی صبح اس وقت مارے گئے جب افغان کمانڈوز اس کے ساتھ سرحدی ضلع اسپن بولدک گئے تھے، جس پر حال ہی میں طالبان نے قبضہ کیا تھا۔ جائے وقوعہ سے حاصل ہونے والی ابتدائی تصاویر میں صدیقی کے جسم کو کئی زخموں کے ساتھ دکھایا گیاتھا۔

مزید پڑھیں : افغانستان میں دانش صدیقی کی موت

دو ہندوستانی حکام اور دو افغان محکمہ صحت کے حکام کے مطابق جب لاش کو ریڈ کراس کے حوالے کیا گیا اور جنوبی شہر قندھار کے ایک ہسپتال میں منتقل کیا گیا، تو بری طرح مسخ ہو چکی تھی۔

 اس وقت علاقے پر طالبان کے جنگجوؤں کا کنٹرول تھا، اور کچھ تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس گروپ کے جنگجو صدیقی کی لاش کے ارد گرد کھڑے تھے۔صدیقی کو روہنگیا مسئلے کی کوریج کے لیے 2018 میں پلٹزر پرائز سے نوازا گیا تھا۔وہ جامعہ ملیہ اسلامیہ سے پاس آؤٹ ہوئے تھے جہاں ان کے والد پروفیسر تھے۔