کانگریس لیڈراورسابق وزیرجتن پرساد بی جے پی میں شامل

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 09-06-2021
بی جے پی میں آپ کا سواگت ہے
بی جے پی میں آپ کا سواگت ہے

 

 

نئی دہلی: کانگریس لیڈراور منموہن حکومت میں وزیر رہے جتن پرساد نے آج بی جے پی میں شمولیت اختیار کی ۔

بی جے پی کے مرکزی دفتر میں مرکزی صدر پیوش گو ئل نے انہیں پارٹی میں شامل کیا۔ وہ پچھلے کچھ دنوں سے کانگریس میں اپنے ساتھ رویہ پر ناراض نظر آرہے تھے۔جتن پرساد ایک سیاسی خاندان سے تعلق ہے۔

ان کے والد جیتندر پرساد کانگریس کے نائن صدر رہ چکے ہیں۔جبکہ جتن پرساد نے 2001 میں یوتھ کانگریس میں سیکرٹری کے کردار سے سیاست کا آغاز کیا تھا۔ جیسا کہ 2004 میں آپ کے گھریلو علاقے شاہ جہانپور سے انتخاب لڑا تھا۔ اس کے بعد منموہن حکومت میں سال 2008 میں شامل تھے انہیں وزیر بنایا گیا تھا۔

ایک خاندانی کانگریس لیڈر کے بی جے پی میں شامل ہونے کو کانگریس کو بڑا جھٹکا مانا جارہا ہے۔