یوگی کوملی جان سے مارنے کی دھمکی

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | 1 Years ago
 یوگی کوملی جان سے مارنے کی دھمکی
یوگی کوملی جان سے مارنے کی دھمکی

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

ریاست اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو ایک بار پھر جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔

لکھنؤ کے عالم باغ میں رہنے والے ایک شخص کے گھر سے ملے تھیلے سے دھمکی آمیز خط ملا ہے۔

جس میں وزیراعلیٰ یوگی کو بم سے اڑانے کی بات کہی گئی ہے۔ دھمکی کے بعد پولیس نے جلد بازی میں قریبی تھانے میں مقدمہ درج کر لیا۔

معلومات کے مطابق، یہ دھمکی آمیز خط لکھنؤ کے عالم باغ علاقے میں رہنے والے ایک شخص کے گھر سے ملے بیگ میں ملا ہے۔

  دھمکی آمیز خط میں  یوگی اور دیویندر تیواری کو بم سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔

خطرے کے حوالے سے سیکیورٹی ادارے الرٹ موڈ پر ہیں اور پولیس سائبر اینڈ سرویلنس سیل کی ٹیم تحقیقات میں مصروف ہے۔