سی بی ایس ای بورڈ امتحانات 16 فروری 2027 سے شروع ہوں گے

Story by  اے این آئی | Posted by  [email protected] | Date 07-11-2026
سی بی ایس ای بورڈ امتحانات 16 فروری 2027 سے شروع ہوں گے
سی بی ایس ای بورڈ امتحانات 16 فروری 2027 سے شروع ہوں گے

 



نئی دہلی: مرکزی ثانوی تعلیمی بورڈ (سی بی ایس ای) نے جمعہ کو اعلان کیا کہ 10ویں اور 12ویں جماعت کے بورڈ امتحانات 16 فروری 2027 سے شروع ہوں گے۔ 10ویں جماعت کے امتحانات 9 مارچ کو ختم ہوں گے، جبکہ 12ویں جماعت کے امتحانات 9 اپریل تک جاری رہیں گے۔

سی بی ایس ای کے امتحانات کے کنٹرولر سنیم بھردواج نے کہا کہ 10ویں جماعت میں طلبہ 83 مضامین اور 12ویں جماعت میں 121 مضامین کے امتحانات دیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ امتحانات کی تاریخوں کا اعلان ان کے آغاز سے 101 دن پہلے کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 10ویں اور 12ویں جماعت میں عام طور پر ایک ساتھ لیے جانے والے مضامین کے امتحانات کے درمیان مناسب وقفہ رکھا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 12ویں جماعت کے طلبہ کے لیے اہم داخلہ امتحانات کے متوقع شیڈول کو بھی مدنظر رکھا گیا ہے۔ کوشش کی گئی ہے کہ بورڈ امتحانات ایسے داخلہ امتحانات کے آغاز سے کافی پہلے مکمل ہو جائیں، تاکہ طلبہ اپنی تیاری بہتر انداز میں کر سکیں۔ 2027 کے بورڈ امتحانات کے لیے 12ویں جماعت کے 19.8 لاکھ سے زیادہ اور 10ویں جماعت کے 26.5 لاکھ سے زیادہ طلبہ نے رجسٹریشن کرائی ہے۔ 10ویں اور 12ویں جماعت کے طلبہ کا پینٹنگ اور فزکس کا امتحان ایک ہی دن، یعنی 16 فروری کو ہوگا۔