بہار: ایک ہی خاندان کے پانچ لوگوں کی زہر کھانے سے موت

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 10-11-2022
بہار: ایک ہی خاندان کے پانچ لوگوں کی زہر کھانے سے موت
بہار: ایک ہی خاندان کے پانچ لوگوں کی زہر کھانے سے موت

 

 

پٹنہ/نوادہ: ایک درد ناک واقعہ سب کو ہلا گیا ہے ،نوادہ شہر کے گڑھ پر محلہ میں گذشتہ دیر رات ایک ہی خاندان کے 6 لوگوں نے سلفاس کی گولی کھا لی۔ ان میں سے 5 کی موت ہو گئی جبکہ ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

ہلاک ہونے والوں میں خاندان کے سربراہ کیدارناتھ پرساد گپتا، اہلیہ انیتا گپتا، بیٹی سوناکشی کماری، بیٹا دھرو کمار شامل ہیں۔ اس کے علاوہ مرنے والوں میں سے ایک کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی ہے۔ ساتھ ہی بیٹی ساکشی کماری کی حالت بھی تشویشناک ہے۔

خاندان کافی قرض میں ڈوبا ہوا تھا جس سے پریشان ہو کر خودکشی کرنے کی بات سامنے آرہی ہے۔ اس معاملے میں پولیس بھی ابھی کچھ نہیں بتا رہی ہے۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اجے کمار نے جمعرات کے روز بتایا کہ زہر کھانے کا مشتبہ معاملہ کل دیر رات ہمارے پاس آیا تھا۔ جن میں سے ایک بچہ دھرو کمار کی علاج کے دوران موت ہو گئی۔ تین کو پاواپوری اسپتال ریفر کیا تھا، جن کی وہاں موت ہوگئی ۔ جبکہ ایک بچی ساکشی کماری کو انہوں نے لینے سے منع کر دیا، جس کا علاج یہاں چل رہا ہے اور وہ بھی سنگین ہے۔ انہوں نے کہا کہ زہر کھانے سے اب تک پانچ افراد کی موت ہو چکی ہے۔

یہ خاندان رجولی کے اماں گاؤں کا رہنے والاہے، جو نوادہ میں ایک طویل عرصے سے کرائے کے مکان میں رہ رہا تھا۔ ان کا نوادہ میں کاروبار تھا۔ انہوں نے آس پاس کے رہنے والے کسی شخص سےقرض لیا تھا، جسے یہ لوگ ادا کرنے سے قاصر تھے۔