واٹس ایپ میں گروپ کالز کے نئے فیچر

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 20-07-2021
ایک اور نیا فیچر
ایک اور نیا فیچر

 

 

 سماجی فاصلہ کا دور ہے،آجکل لوگ سفر بھی نہیں کررہے ہیں ،ملاقاتیں نہیں ہورہی ہیں ۔اگر کچھ ہورہا ہے تو صرف ویڈیو کال ہیں جواس ماحول میں امید کی کرن ہیں۔ ان حالات میں ایک گروپ کال پر اکٹھے ہونے سے بہتر کوئی اور چیز نہیں ہے جب کہ اسی دوران یہ احساس سب سے زیادہ تکلیف دہ احساس ہے کہ آپ کسی خاص لمحے سے محروم رہ گئے ہیں۔

گروپ کالوں کی مقبولیت میں ہوتے اضافے کے پیش نظر واٹس ایپ اپنے صارفین کےلیے اپنے تجربے کو بہتر بنانے پر کام کررہا ہے۔

 واٹس ایپ کی جانب سے اب کسی گروپ کال میں اس کے شروع ہو جانے کے بعد بھی شامل ہو سکنے کی اہلیت متعارف کروائی گئی ہے۔

 قابلِ شمولیت کالز کی سہولت کسی گروپ کال کے آغاز کے ساتھ ہی اس کا جواب دینے کی ضرورت کو کم کر دیتی ہے اور واٹس ایپ پر گروپ کالنگ میں انفرادی بات چیت والی برجستگی اور آسانی لاتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ پر اب اگر فون بجنے پر گروپ میں سے کوئی کال نہیں اٹھاتا ہے تو وہ جب بھی چاہے اس گروپ کال میں شامل ہوسکتا ہے، اب کال جاری ہونے کی صورت میں آپ کسی بھی وقت کال چھوڑ کر جا سکتے ہیں اور پھر دوبارہ شامل ہو سکتے ہیں۔

 صارفین کی آسانی کے لیے واٹس ایپ نے زیر نظر کال انفارمیشن اسکرین بھی بنائی ہے تاکہ صارف دیکھ سکیں کہ کال پر پہلے سے کون ہے اور کسے مدعو کیا گیا ہے لیکن ابھی شامل نہیں ہوا ہے۔

 اور اگر صارف 'نظر انداز کریں' پر ٹیپ کرتے ہیں تو واٹس ایپ میں کالز ٹیب سے بعد میں بھی شامل ہوا جاسکتا ہے۔