ٹام کروز کی بی ایم ڈبلیو چوری ہوگئی

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 28-08-2021
 ٹام کروز
ٹام کروز

 

 

 برمنگھم

 ہالی ووڈ سپر اسٹار ٹام کروز بڑے بڑے چوروں اور مجرموں کا پیچھا کرتے ہیں۔ 

اب خود کی ایک مہنگی گاڑی چوری ہوگئی ہے۔

 کوئی من چلا چور خود ان کی بی ایم ڈبلیو گاڑی چرا کر لے گیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ گاڑی ان کی مشہور زمانہ فلم مشن امپوسیبل سیریز کی ساتویں فلم کی عکس بندی کے دوران چوری ہوئی۔

یہ واردات برطانیہ کے شہر برمنگھم میں ہوئی جہاں وہ اپنی فلم کی شوٹنگ کے لیے آئے ہوئے تھے۔

تاہم بعد میں پولیس نے ان کی گاڑی ڈھونڈ نکالی۔