شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ روس میں ریلیز ہوگی

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 09-06-2023
شاہ رخ خان کی  فلم ’پٹھان‘ روس میں ریلیز ہوگی
شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ روس میں ریلیز ہوگی

 

ممبئی: بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی بلاک بسٹر فلم ’پٹھان‘ روس، آرمینیا، آذربائیجان، بیلاروس، جارجیا، قازقستان، کرغزستان اور ازبکستان کے 3 ہزار سنیما گھروں میں 13 جولائی کو ریلیز ہوگی۔

یش راج پروڈکشنز کی تاریخی بلاک بسٹر فلم ’پٹھان‘ وہ پہلی بھارتی فلم ہے جو ان ممالک کی زبانوں میں ترجمہ کی گئی ہے۔  فلم پٹھان نے کامیابی کی نئی کہانی لکھ دی ہے۔ اس فلم نے بالی ووڈ کی سمت بدل دی ہے اور  فلمی دنیا کو ایک نئی بلندی پر پہنچا دیا ہے۔

خیال رہے کہ 25 جنوری کو ریلیز ہونے والی ’پٹھان‘ نے عالمی باکس آفس میں ایک ہزار کروڑ  روپے سے زائد کا بزنس کرلیا ہے۔ فلم کے ڈائریکٹر سدھارت آنند ہیں جبکہ اداکاروں میں جان ابراہم اور دیپیکا پڈوکون بھی شامل ہیں۔