کریتی سینن کی بہن کی نوازالدین صدیقی کے ساتھ فلم، کریتی کوخوشی

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 16-02-2022
کریتی سینن کی بہن کی نوازالدین صدیقی کے ساتھ فلم، کریتی کوخوشی
کریتی سینن کی بہن کی نوازالدین صدیقی کے ساتھ فلم، کریتی کوخوشی

 

 

ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کریتی سینن کی بہن نو پور سینن کو اداکار نوازالدین صدیقی کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملنے پر بے حد خوش ہیں۔ کریتی سینن نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی چھوٹی بہن نوپور سینن کی نئی فلم’نورانی چہرہ‘ کا پوسٹر شیئرکیا ہے۔

اُنہوں نے اپنی بہن نور پور سینن کو کیرئیر کے آغاز کے کچھ عرصے بعد ہی نواز الدین صدیقی جیسے باصلاحیت اور سینئر اداکار کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملنے پر خوشی کا اظہارکیا ہے۔

اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں بہن کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ’نور پور، آپ کے لئے بہت خوش ہوں!‘ اُنہوں نے لکھا کہ’یہ اُن کی بہن کے لیے ایک نئے باب اور ایک نئے سفرکا آغاز ہے۔‘

اداکارہ نے مزید لکھا کہ ’ اور وہ جانتی ہیں کہ یہ کتنا خاص ہے!‘ کریتی نےاپنی بہن کو مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ’اپنے اندر کی آواز کو سنیں اور اونچی اڑان بھریں اور اپنے اردگرد ہونے والی ہر چیز کا جائزہ لیں اور اس سے سیکھیں، اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس وقت کے ہر لمحے سے لطف اندوز ہوں‘۔

 

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Kriti (@kritisanon)

اداکارہ نے نواز الدین صدیقی کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ’نوپور، آپ ایک ناقابل یقین اداکار کے ساتھ کام کر رہی ہیں، جن کے ساتھ وہ خود ہمیشہ سے اسکرین پر نظرآنا چاہتی ہیں!‘

 

کریتی سینن نے اپنی پوسٹ کے آخر میں لکھا کہ نوازالدین صدیقی سے اُن کی بہن نوپور کو بہت کچھ بہترین سیکھنے کو ملے گا

۔ 31 سالہ اداکارہ نے اپنی انسٹا پوسٹ میں فلم ’نورانی چہرہ‘ کی پوری ٹیم کے لیے نیک خواہشات کااظہار بھی کیا۔ دوسری جانب نوپور سینن نے بھی سوشل میڈیا پر اپنی اس نئی فلم کا ٹریلر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ اُن کی فلم’نورانی چہرہ‘ کی شوٹنگ کا آغاز ہوگیا ہے۔