فردین خان نے 18 کلو گرام وزن کم کرلیا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 26-03-2021
کل اور آج
کل اور آج

 

 

 فردین خان پھر تیار ہیں،بالی ووڈ میں قدم رکھنے کےلئے کمر کس لی ہے۔ اس واپسی کےلئے انہوں نے جو سب سے اہم کام کیا ہے وہ ان کا وزن کم کرنا ہے۔جب وہ پہلی بار نظر آئے تھے تو انہیں کوئی پہچان نہیں پایا تھا کیونکہ ان پر موٹاپے کیچادر پڑی تھی۔حیرت کی بات یہ ہے کہ فردین خان نے اپنے 18 کلو گرام وزن کم کیا ہے۔

اداکار 11 سال کے وقفے کے بعد بالی ووڈ میں واپسی کے لئے تیار ہیں۔ بالی ووڈ میں واپسی سے پہلے ، فردین خان کو ممبئی میں ہیئر سیلونسے باہر نکلتے ہوئے دیکھا گیا تھا ۔سب دنگ رہ گئے تھے۔اداکار کو آخری بار 2010 کی رومانٹک مزاح میں دیکھا گیا تھا "براہ کرم مجھے بتائیں کہ آپ ماسک کے ساتھ کون سی تصویر لیں گے۔

بدلے بدئلے فردین خان کی جب ایک فوٹو گرافر نے فوٹو لینے کی کوشش کی توانہوں نے دریافت کیا کہ ماسک کے ساتھ کیسا فوٹو لیں گے۔پھر ماسک ہٹا کراپنا چہرہ دکھایا۔ فردین خان نے بتایا کہ لاک ڈاون کے دوران ان کا وزن بہت بڑھا تھا۔۔لیکن اس کے بعد انہوں نے ذاتی تربیت کار رکھا اور اٹھارہ کلو گرام وزن گھٹایا۔