کورونا : راکھی ساونت نکلیں پی پی ای کٹ میں

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 24-04-2021
پہچان کون ۔۔۔۔۔۔
پہچان کون ۔۔۔۔۔۔

 

 

ممبئی۔ہندی فلموں کی ’تماشہ کوئن‘اداکارہ راکھی ساونت اپنے بولڈ اور بے باک انداز کے لئے مشہور ہیں۔ اس کا گلیمرس اوتار سب کو پسند ہے ، لیکن ان دنوںں کو رونا کی لہر کے سبب کی دوسری لہر نے راکھی کو پی پی ای کٹ پہننے پر مجبور کردیا ہے۔ انہیں کل شام کے وقت ممبئی کی سڑکوں پر پی پی ای کٹ پہنے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ کوویڈ 19 سے بچنے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں۔وہ سڑک کے کنارے سبزی فروش سے خریداری کرتی نظر آئیں۔ یاد رہے کہہ راکھی ساونت کچھ دن قبل رئیلٹی شو بگ باس 14 میں نظر آئی تھیں، جہاں ان کا مزاحیہ انداز ناظرین کو بہت پسند آیا تھا۔ انہیں 'تماشہ کوئین' نہیں کہا جاتا کیوں کہ جب سے وہ بگ باس کے گھر سے باہر آئی ہیں تب سے وہ کچھ مختلف کرتی دکھائی دیتی ہیں۔