بالی ووڈ : ۹مشہور شخصیات کے خلاف جنسی ہراسانی کا معاملہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 01-06-2021
ایک نیا تنا زعہ
ایک نیا تنا زعہ

 

 

 تفریحی صنعت سے ایک بار پھر بڑی اور حیران کن خبر سامنے آئی ہے۔ بالی ووڈ کے معروف اداکار اور پروڈیوسر جیکی بھگنانی سمیت نو بڑی بالی ووڈ مشہور شخصیات کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ دراصل ، حال ہی میں ایک 28 سالہ ماڈل ، آرٹسٹ اور گیت کارنے بالی ووڈ کے 9 بڑے لوگوں کے خلاف جنسی طور پر ہراساں کرنے اورمارپیٹکے الزامات لگائے ہیں۔

ماڈل نے الزام لگایا ہے کہ گذشتہ کئی برسوں کے دوران اسے درجنوں افراد نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔ خاتون نے اپنی شکایت ڈپٹی کمشنر پولیس زون 10 ، ڈاکٹر مہیشور ریڈی کے پاس درج کروائی ہے۔ جس کے بعد انہوں نے اندھیری پولیس اسٹیشن کے عہدیداروں کو بیان ریکارڈ کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اس معاملے میں ، متاثرہ لڑکی نے 18 مئی کو اپنا بیان ریکارڈ کیا اور بتایا کہ جنسی استحصال کے واقعات 2013-2019 کے درمیان رونما ہوئے ہیں۔

ایف آئی آر میں ، مشہور فوٹوگرافر کولٹن جولین ، کوون انٹرٹینمنٹ کے شریک بانی انیربنبلاہ ، پروڈیوسر جیکی بھگنانی ، ٹی سیریز کے کرشنا کمار ، اے ایچ اے کے سی ای او اجیت ٹھاکر ، زیرو دھا کے شریک بانی نکھل کمات ، ، وشنو اندوری ، شیل گپتا اور گرجوت سنگھ کے نام شامل ہیں۔ اطلاعات کے مطابق 11 افراد پر الزام لگایا گیا ہے لیکن پولیس نے صرف 9 افراد کے خلاف شکایات درج کی ہیں کیونکہ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ ممبئی سے باہرکے واقعات پر شکایات درج نہیں کرسکتی ہے۔ اسی دوران ملزم فوٹوگرافر کولسٹن جولین نے اپنے اوپر لگائے گئے الزام کو جھوٹا قرار دیا ہے۔ اس واقعے کے منظر عام پر آنے کے بعد ، انیربن اور اجیت ٹھاکر ایک بار پھر خبروں میں آگئے ہیں ، کیونکہ ماضی میں بھی ان پر کئی بار جنسی استحصال کا الزام عائد کیا گیا ہے۔