ننگے پائوں،پیدل حیدرآبادسے ممبئی پہنچاسونوکافین

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
سونوکافین
سونوکافین

 

 

ممبئی

بالی ووڈ اداکار و سماجی خدمات سے لوگوں کو دل جیتنے والے سونو سود سے ملنے کے لیے ان کا مداح حیدرآباد سے ممبئی ننگے پاؤں پہنچ گیا۔

اس نے یہ طویل فاصلہ ننگے پائوں طے کیا۔

 

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Sonu Sood (@sonu_sood)

اس نوجوان کی ممبئی پہنچنے کے بعد سونو سود سے ملاقات ہوئی، اور سونو نے اس کے ساتھ تصویرلے کر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی۔

 

وینکٹیش نامی اس نوجوان نے سونو کے ساتھ اپنی تصویر بناتے ہوئے ایک پلے کارڈ ہاتھ میں پکڑا ہوا ہے اور اس پر ’حقیقی ہیرو سونو سود‘ درج ہے۔

سونو کا کہنا تھا کہ انھوں نے اس نوجوان کے لیے ٹرانسپورٹ کا بندوبست کرنے کی بھی کوشش کی لیکن اس نے یہاں پیدل چل کر آنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

سونو نے مزیدلکھا کہ میں کسی کوبھی اس نوجوان کی طرح اپنے آپ کو پریشانی میں مبتلا کرنے کی ترغیب نہیں دیتا۔ (ایجنسی ان پٹ)