ایوشمان, پرانے دنوں کو یاد کرکے جذباتی ہوگئے

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
ایوشمان
ایوشمان

 

 

ممبی

اداکار و گلوکار ایوشمان کھرانا کا کہنا ہے کہ اسٹیج پر دوبارہ پرفارم کرنا شاید مجھے رلا دے گا۔ ایوشمان نے اپنی ایک وائرل ہونے والی ویڈیو انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کی جس میں اداکار مداحوں کے ایک بڑے جم غفیر کے سامنے اسٹیج پر کھڑے ہیں اور اپنی ڈیبیو فلم 'وکی ڈونر' کا گانا 'پانی دا رنگ' گا رہے ہیں۔

یہ ویڈیو البتہ کسی کانسرٹ کی ہے جو کہ ایک مداح کی جانب سے شیئر کی گئی، کیپشن میں تحریر تھا کہ سوچیں آپ وہاں کھڑے ہاتھ ہلا رہے ہوں اور ایوشمان کے ساتھ پانی دا رنگ گا رہے ہوں۔

 

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Saara (@ayushmannxvibes)

 اداکار و گلوکار نے پوسٹ شیئر کی اور پرامید لہجے میں لکھا کہ 'کیا ہم سرنگ کے اختتام پر روشنی دیکھتے ہیں؟'

 

انہوں نے جذباتی ہوتے ہوئے کہا کہ 'مجھے جب بھی دوبارہ یہ کرنے کا موقع ملے گا، میں شاید خوشی کے باعث رو جاؤں گا'۔

واضح رہے ایوشمان کھرانا نے اپنے کیرئیر کا آغاز بطور ٹی وی اینکر کیا تھا اور بعدازاں انہوں نے فلموں میں گلوکاری اور اداکاری کا آغاز کیا جس کے سبب انہیں بے حد پذیرائی ملی۔

(ایجنسی ان پٹ )