ایشوریہ مسلسل 21ویں بار کانز فیسٹیول میں شریک

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 19-05-2023
ایشوریہ مسلسل 21ویں بار کانز فیسٹیول میں شریک
ایشوریہ مسلسل 21ویں بار کانز فیسٹیول میں شریک

 

 کانز : ایشوریا رائے نے جمعرات کو 76ویں کانز فلم فیسٹیول میں شرکت کی۔

سرخ قالین پر خوبصورت  بڑے سائز کے ہوڈی کے ساتھ سلور اور کالا گاؤن پہنا تھا۔ ان کا یہ روپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

اسے سوفی کوچر نے ڈیزائن کیا تھا۔ ایشوریا مسلسل 21 سالوں سے اس فلم فیسٹیول میں شرکت کر رہی ہیں۔ انہوں نے 2002 میں کانز میں قدم رکھا۔ فلم دیوداس کی کامیابی کے بعد ایشوریہ پہلی بار شاہ رخ خان اور ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ اس تقریب کا حصہ بنیں۔ جب کہ 2003 میں ایشوریا جیوری کے طور پر پہنچیں۔

سوشل میڈیا پر میمز کا سیلاب، کچھ نے کہا- یہ کیسا گفٹ ریپ ہے ایشوریا کو ریڈ کارپٹ لک سامنے آنے کے بعد ٹرول کیا جا رہا ہے۔ بہت سے لوگ اس کا موازنہ گفٹ ریپ سے کر رہے ہیں اور کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ کوئی مل گیا کی 'جادو' لگ رہی ہیں۔ ایشوریا کے اس روپ کو لے کر سوشل میڈیا پر کافی مائمز بنائے جا رہے ہیں۔