نئی دہلی۔ جامعہ ہمدرد نے شعبہ بایوٹیکنالوجی میں گیسٹ اور وزٹنگ فیکلٹی کی ایک عارضی اسامی کے لیے واک اِن انٹرویو کا اعلان کیا ہے۔ یہ تقرری اسکول آف کیمیکل اینڈ لائف سائنسز کے تحت شعبہ بایوٹیکنالوجی کے لیے کی جائے گی۔
جامعہ کی جانب سے جاری اشتہار کے مطابق واک اِن انٹرویو 16 ستمبر 2026 کو صبح 10:30 بجے منعقد ہوگا۔ امیدواروں کو بورڈ روم فرسٹ فلور وی سی آفس ایڈمنسٹریٹو بلڈنگ جامعہ ہمدرد کیمپس نئی دہلی میں رپورٹ کرنا ہوگا۔جامعہ نے کہا ہے کہ متعلقہ تعلیمی قابلیت اور تجربہ رکھنے والے امیدوار انٹرویو میں شرکت کرسکتے ہیں۔ امیدواروں کو مقررہ مقام پر درخواست فارم کی تفصیلات کے ساتھ تفصیلی سی وی اصل تعلیمی اور تجربہ سرٹیفکیٹس اسناد اور ان کی تصدیق شدہ نقول پیش کرنا ہوں گی۔
اشتہار کے مطابق منتخب امیدوار کو یو جی سی اور جامعہ ہمدرد کے ضوابط کے مطابق معاوضہ یا اعزازیہ دیا جائے گا ۔ جامعہ ہمدرد کے مطابق دیگر تفصیلات اور درخواست فارم جامعہ کی ویب سائٹ سے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔
