بیجنگ اولمپکس: فنڈ ہوا منظوراب ٹریننگ کریں گے اسکئیرعارف خان

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 13-01-2022
بیجنگ اولمپکس: فنڈ ہوا  منظوراب  ٹریننگ کریں گے اسکئیرعارف خان
بیجنگ اولمپکس: فنڈ ہوا منظوراب ٹریننگ کریں گے اسکئیرعارف خان

 

 

احسان فاضلی/سرینگر

شمالی کشمیر کے گلمرگ سے تعلق رکھنے والے الپائن اسکیئنگ ایتھلیٹ محمد عارف خان آئندہ ماہ فروری2022 میں منعقد ہونے والے ’بیجنگ سرمائی اولمپکس‘میں حصہ لیں گے۔ بیجنگ اولمپکس کے لیے منتخب ہونے والے ہندوستان کے پہلےایتھلیٹ ہیں۔ وزارت کھیل نے ان کی ٹریننگ کے لیے17.46 لاکھ روپے منظور کیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ ٹارگٹ اولمپک پوڈیم سکیم(TOPS) کے تحت یورپ میں عارف خان کی ٹریننگ کے لیے بیجنگ میں کھیل سے متعلق مختلف آلات کی خریداری کی جائے گی۔

اس سلسلے میں وزارت کھیل کے مشن اولمپک سیل (MOC) کے ٹارگٹ اولمپک پوڈیم اسکیم (TOPS) کور گروپ کے ذریعے حتمی شکل دی گئی ہے۔

اس سے قبل جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے عارف خان کو جدید تربیت حاصل کرنے کے لیے 10 لاکھ روپے کی منظوری دی تھی۔

عارف خان کے لیے یہ رقم اس وقت منظور کی گئی ہے،جب کہ وہ آسٹریا میں ٹریننگ کر رہے ہیں اور ان کے ساتھ ان کے کوچ اور ایک فزیو تھراپسٹ بھی ہیں۔

عارف خان کا تعلق جموں و کشمیر کے ضلع گلمرگ کے ایک چھوٹے قصبے سے تعلق ہے۔ وہ بجینگ میں ہونے والے سرمائی اولمپکس میں ہندوستان کی نمائندگی کریں گے۔

عارف خان کے علاوہ جموں کے گولفرسوبھنکر شرما کو بھی ٹاپس ڈیولپمنٹ گروپ میں شامل کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  اولمپکس میں ملک کی نمائندگی سے ایک خواب پورا ہوگا ۔ عارف خان

مشن اولمپک سیل (MOC) نے عارف کے لیے 35 روزہ یورپی تربیتی کیمپ کی بھی منظوری دے دی، جو کہ سرمائی اولمپکس کےلیےکوالیفائی کرنے کےدن سے شروع ہوگا۔ انہوں نے گزشتہ سال دسمبر2021میں مونٹی نیگرو میں ہونے والے مقابلے کے دوران جائنٹ سلوم میں بیجنگ سرمائی اولمپکس میں اپنی شمولیت کی تصدیق کی تھی۔

awazurdu

ایک ماہ قبل اس نے سلوم ایونٹ میں بھی جگہ حاصل کی تھی۔ اس کارنامے کے ساتھ، خان نے سرمائی اولمپکس کے دو مختلف مقابلوں میں براہِ راست کوٹہ حاصل کرنے والے پہلے ہندوستانی بننے کا منفرد اعزاز حاصل کیا، اس کے علاوہ وہ سرمائی اولمپک گیمز 2022 میں برتھ حاصل کرنے والے ملک کے پہلے ایتھلیٹ بھی ہیں۔

عارف خان نے2011 میں اتراکھنڈ میں منعقدہ جنوبی ایشیائی سرمائی کھیلوں میں سلوم اور جائنٹ سلوم مقابلوں میں بھی انھوں  نے دو گولڈ میڈل جیتا تھا۔