سپریم کورٹ نے ہندی میں نئی اطلاع سروس شروع کی

Story by  اے این آئی | Posted by  [email protected] | Date 14-09-2026
سپریم کورٹ نے ہندی میں نئی اطلاع سروس شروع کی
سپریم کورٹ نے ہندی میں نئی اطلاع سروس شروع کی

 



نئی دہلی: ہندی دیوس کے موقع پر پیر کو سپریم کورٹ نے انصاف تک رسائی کو مزید جامع بنانے کے مقصد سے ہندی میں نئی ’جن اطلاع سروس‘ شروع کرنے کا اعلان کیا۔ اس عوامی اطلاع سروس کے تحت اہم سمجھے جانے والے منتخب فیصلوں اور احکامات کے آسان ہندی خلاصے دستیاب کرائے جائیں گے۔

اس کے علاوہ تقریباً 15 سے 30 منٹ کے ہندی آڈیو اور ویڈیو بلیٹن بھی جاری کیے جائیں گے۔ ایک پریس ریلیز میں کہا گیا، ’’یہ پہل عام شہریوں، فریقین مقدمہ اور خاص طور پر معذور افراد کی سہولت کے لیے شروع کی جا رہی ہے، تاکہ وہ اہم فیصلوں، ان کے اثرات اور آئندہ کی کارروائی کو اپنی مانوس زبان میں آسانی سے سمجھ سکیں۔‘‘

ریلیز کے مطابق، ’’اس کا مقصد انصاف تک رسائی کو مزید جامع بنانا اور ہندوستانی زبانوں کو دی جانے والی اہمیت کو عدالتی معلومات کی عوامی تشہیر سے جوڑنا ہے۔ آسان زبان کے ساتھ آڈیو اور ویڈیو فارمیٹ کا استعمال ان لوگوں کے لیے بھی مفید ہوگا، جنہیں طویل قانونی دستاویزات پڑھنے یا سمجھنے میں دشواری ہوتی ہے۔‘‘ یہ سروس ابتدا میں ہندی میں دستیاب ہوگی اور جلد ہی مرحلہ وار اسے دیگر ہندوستانی زبانوں میں بھی دستیاب کرانے کے لیے کام شروع کیا جائے گا۔