جموں و کشمیر: ریاسی میں لائسنس یافتہ بندوق سے گولی لگنے پر 18 سالہ لڑکی کی موت

Story by  اے این آئی | Posted by  [email protected] | Date 14-09-2026
جموں و کشمیر: ریاسی میں لائسنس یافتہ بندوق سے گولی لگنے پر 18 سالہ لڑکی کی موت
جموں و کشمیر: ریاسی میں لائسنس یافتہ بندوق سے گولی لگنے پر 18 سالہ لڑکی کی موت

جموں: جموں و کشمیر کے ریاسی ضلع میں اپنے گھر پر لائسنس یافتہ بندوق سے گولی لگنے کے باعث ایک 18 سالہ لڑکی کی موت ہو گئی۔ حکام نے پیر کو یہ اطلاع دی۔ حکام کے مطابق تھکرکوٹ علاقے کے پناسہ گاؤں کی رہنے والی پریانکا دیوی نے مبینہ طور پر اتوار کی دیر رات اپنے گھر میں لائسنس یافتہ بندوق سے خود کو گولی مار لی، جس کے نتیجے میں اس کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔

انہوں نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوتا ہے کہ لڑکی نے خودکشی کی ہے، تاہم اس انتہائی قدم کے پیچھے اس کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی۔ پولیس نے واقعے کے سلسلے میں قانونی کارروائی شروع کر دی ہے اور معاملے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہے۔