جامعہ ملیہ اسلامیہ کے تین طلبا باوقار میدها فیلوشپ سے سرفراز

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 28-02-2023
 جامعہ ملیہ اسلامیہ کے تین طلبا باوقار میدها فیلوشپ سے سرفراز
جامعہ ملیہ اسلامیہ کے تین طلبا باوقار میدها فیلوشپ سے سرفراز

 

نئی دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ کے شعبہ بایو ٹکنالوجی کے ایم ایس سی کے تین طلبا محترمہ عائشہ ثوبیہ جناب اشونی سنگھ اور محترمہ یاشیکا ارورا کو باوقار میدھا (دوبزار بائیس تئیس) بیئر فیلوشپ سے نوازا گیاہے۔

پرنسپل سائنٹفک ایڈوائزر کا دفتر بایر کراپ سائنس لمٹیڈ کی فراهم کرده بایر فیلوشپ پروگرام کو دینے کا کام کرتا ہے۔ منتخب طلبا کو اپنے ماسٹر پروگرام کو دو سال میں پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے مابانہ بیس ہزار روپے کا وظیفہ ملے گا۔ پروفیسر نجمہ اختر شیخ الجامعہ جامعہ ملیہ اسلامیہ نے کامیاب طلبا کو مبارک باد پیش کی اور مستقبل کی ان کاوشوں اور مساعی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

انھوں نے مزید کہا کہ سیکڑوں طلبا میں ان کا انتخاب ان کے تعلیمی ریکارڈ اور انٹرویو میں بہترین مظاہرے کی بنیا د . ہوا ہے۔ مجھے توقع ہے کہ اس سے دوسرے طلبا کو بھی بہتر کرنے کی تحریک ملے گی۔ پر میدها فیلوشپ میں سالانہ مالی امداد کے ساتھ بایئر ملازمین کے تحت میںٹرشپ اور صنعت کے ماہرین کا ساتھ بھی موقع ملے گا۔

معاشی طور پر کمزور طبقات کے ان بچوں کو جو لائف سائنسز یا بایو ٹکنالوجی یا پھر فرما میں اپنی اعلی تعلیم جاری رکھنا چاہتے ہیں انھیں یہ فیلو شپ دی جاتی ہے۔ فیلوشپ کے تحت طلبا کو بائیر رسرچ تجربہ گاہوں کے دورے کا، صنعت کے ماہرین سے بات چیت کا ، انڈسٹری کے ماحول سے آشنائی اور اپنی معلومات کو وسیع سے وسیع تر کرنے کا بھی موقع ملے گا۔ فیلوشپ کا مقصد یہ ہے کہ طلبا اپنی مختصر مدتی اور طویل مدتی علمی اور پیشہ ورانہ مقاصد کو حاصل کرنے کے اہل ہوجائیں۔