ضیاء بلال: رحمانی 30 سےآئی آئی ایس سی بنگلور تک

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 07-09-2021
 ضیاء بلال
ضیاء بلال

 


آواز دی وائس، نئی دہلی

ریاست بہار کے معروف تعلیمی ادارہ رحمانی 30 کے طالب علم محمد ضیاء بلال نے انڈین انسٹیٹیوٹ آف سائنس(IISc) بنگلور کے لیے منتخب کر لیے گئے ہیں۔

محمد ضیا بلال نے ہندوستان کی بہترین ریسرچ یونیورسٹی آف انڈیا میں بیچلر آف سائنس ( ریسرچ پروگرام 2021 ) کے لئے کوالیفائی کیا ہے۔

یہ رحمانی 30 اور محمد ضیا بلال کی ایک عظیم کامیابی ہے۔

آئی آئی ایس سی ایک ایسی انسٹیٹیوٹ آف سائنس اور پبلک یونیورسٹی ہے جو 1909 میں قائم کی گئی تھی جس کا بجٹ مالی سال 2021/22 کے لیے 990 کروڑ روپے ہے-

تقریبا چار ہزار طلبہ وہاں تعلیم حاصل کر رہے ہیں جن میں یو جی۔ پی جی اور ڈاکٹریٹ پروگرام شامل ہے-

اس میں کوئی شک نہیں کہ رحمانی 30 کی ایک بہترین اور نمایاں کامیابی ہے۔

رحمانی 30 کے  ذمہ دار فہد رحمانی نے اس کے لیے رحمانی 30 کے انتظامیہ، اساتذہ اور طلباء کو ان کی سخت محنت اور مسلسل کوشش کے لئے مبارکباد پیش کیا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ اقلیتی طبقے کے طلبہ اب بین الاقوامی شہرت کے حامل اداروں میں نمائندگی کرتے رہیں۔

انھوں امید ظاہر کی ہے کہ  رحمانی 30 کی کامیابی سال در سال ترقی کی جانب سفر طے کرے گی اور اقلیتی طلبہ کو ملک وبیرون ملک کے متعدد اعلیٰ اور شہرت یافتہ اداروں تک پہنچانے میں مدد کرتے رہے گی۔