نئی دہلی : کامیابی کے لیے لگن شرط ہے،عیش و آرام کی نہیں۔اس کو درست ثابت کیا ہے جھارکھنڈ کے لکھن مہالی نے جن کا تعلق جھارکھنڈ کے دور افتادہ گاؤں رپچا سے ہے ،جو صرف 250 مربع فٹ کے ایک چھوٹے سے کچے گھر میں رہتا ہے ، جس میں نہ بیت الخلا ہے نہ بجلی کی سہولت،مگر اس گھر میں ایک خاموش خواب نے جنم لیا۔ آج وہ خواب حقیقت میں بدل چکا ہے،اس کو ایک خستہ حال مکان سے اب ایک نیا ایڈریس مل گیا ہے جو ۔۔۔ آئی آئی ٹی دہلی۔
قابل غور بات یہ ہے کہ لکھن مہالی سے، یومیہ اجرت پر کام کرنے والے غیر ہنر مند مزدوروں کے بیٹے، جنہوں نے نہ صرف شدید جسمانی معذوری بلکہ ناقابلِ تصور حالات کے باوجود کمپیوٹر سائنس میں ملک کے سب سے معتبر اداروں میں سے ایک میں داخلہ حاصل کر لیا ہے۔
“If there was only one university in the world I could hire from, it would be the IITs.”
— Mohnish Pabrai (@MohnishPabrai) July 1, 2025
-@BillGates
With 1.3 million kids applying for one of 18,160 seats, the Indian Institutes of Technology (IITs) are the toughest undergrad engineering program to get admitted to. The admit… pic.twitter.com/gtPz2VR1AA
لکھن نے قبائلی معذور امیدواروں کے زمرے میں آئی آئی ٹی داخلہ امتحان میں پورے ملک میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔ یہ کارنامہ اس لیے بھی غیر معمولی ہے کہ وہ ایک جینیاتی ہڈیوں کی بیماری (Genetic Bone Disorder) میں مبتلا ہیں، جس کی وجہ سے وہ بمشکل قلم سے لکھ پاتے ہیں۔ جیسے ہی وہ کچھ لکھنے کی کوشش کرتے ہیں، ان کی انگلیوں سے لے کر کہنیوں تک ناقابلِ برداشت درد پھیل جاتا ہے، جس کی وجہ سے وہ ہر چند منٹ بعد لکھنا روکنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔ مگر ان کے خوابوں نے کبھی ہار نہیں مانی۔
یہ متاثر کن کہانی معروف سرمایہ کار اور ڈکشنا فاؤنڈیشن کے بانی، موہنیش پبرائی (جو ہارورڈ بزنس اسکول سے فارغ التحصیل ہیں) نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر شیئر کی۔
انہوں نے بتایا کہ لکھن کی والدہ کبھی اسکول نہیں گئیں اور ان کے والد دسویں جماعت بھی مکمل نہ کر سکے۔ دونوں والدین مزدوری کر کے روزانہ 125 روپے سے بھی کم کماتے ہیں۔ غربت کی انتہا اور ایک چھوٹا بھائی جو اسی معذوری کا شکار ہے — ان تمام رکاوٹوں کے باوجود لکھن نے ہار نہیں مانی اور خواب دیکھنا جاری رکھا۔چونکہ قلم سے لکھنا لکھن کے لیے تکلیف دہ ہے، اس لیے لیپ ٹاپ اور ٹیبلٹ ان کی تعلیم کا سب سے بڑا سہارا بنے۔ یہی وہ ذریعے تھے جن سے انہوں نے دنیا سے اپنا تعلق قائم رکھا اور پڑھائی جاری رکھی۔
ڈکشنا فاؤنڈیشن کی مدد سے ، جو پسماندہ طبقوں کے ذہین طلبہ کو سہارا دیتی ہے، لکھن نے ہندوستان کے سب سے مشکل داخلہ امتحانات میں سے ایک کی تیاری کی اور کامیابی حاصل کی۔
سال2029 میں جب لکھن آئی آئی ٹی دہلی سے فارغ التحصیل ہوں گے، تو وہ صرف ایک ڈگری حاصل نہیں کریں گے، بلکہ اپنے پورے خاندان کی تقدیر کو نئے سرے سے لکھیں گے۔