شیخ عبدالستار:ڈلیوری بوائے سے سافٹ ویئر انجینئر تک

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | 1 Years ago
شیخ عبدالستار:ڈلیوری بوائے سے  سافٹ ویئر انجنیر تک
شیخ عبدالستار:ڈلیوری بوائے سے سافٹ ویئر انجنیر تک

 

 

آواز دی وائس، بنگلور

 انسان کی زندگی میں ہمت کی بڑی اہمیت ہے اگر کچھ کر گزرنے کی ہمت ہو تو انسان مسائل و مشکلات میں بھی اپنے ارادہ کو مضبوط رکھ سکتا ہےاور ان مشکلات سے نکلنے کی سعی کرتا ہے،جبھی ان کی ترقی ممکن ہے۔آئیے آج ایسے ہی ایک کامیاب انسان 'شیخ عبدالستار' کی کہانی آپ کو سناتے ہیں کہ انہوں نے کس طرح اپنے مسائل کا مقابلہ کیا۔

شیخ عبدالستار فی الوقت ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور کی ایک آئی ٹی کمپنی میں جاب کر رہے ہیں۔آئی ٹی کمپنی میں جاب کرنے تک کا سفر ان کے لیے آسان نہیں تھا۔

شیخ عبدالستار ایک متوسط طبقے سےتعلق رکھتے ہیں۔انہوں نے بہت ہی مشکل حالات میں تعلیم حاصل کی ہے۔ حتی کہ جب وہ اپنی تعلیم کے آخری سال میں تھے، انہیں گھر کے اخراجات کو پورا کرنے کے لیے فوڈ ڈیلیوری کمپنی یعنی سوئیگی اور زومیٹو وغیرہ میں کام کرنا پڑا۔

اپنی تعلیم کےآخری دنوں میں شیخ عبدالستار روزانہ شام کے6 بجے سے12 بجے تک کام کیا کرتے تھےاور بقیہ اوقات میں کوڈنگ سیکھتے تھے۔ شیخ عبدالستارنےسوئیگی اور زومیٹو میں کام کرنےکے اپنے تجربات گذشتہ دنوں سوشل میڈیا پر شیر کیا ہے کہ وہ کسسافٹ ویئر پروفیشنل بن پائے۔

شیخ عبدالستار نے27 مئی2022 کولنکڈاِن پوسٹ میں کہا ہےکہ انہوں نےاپنے اہلِ خانہ کی آمدنی کو پورا کرنے کے لیے کالج کے آخری سال میں ڈیلیوری بوائے کی نوکریاں کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ میں جلد سے اپنے اہل خانہ کی معالی کفالت کرنا چاہتا تھا۔ میرے والد ایک کنٹریکٹ ورکر ہیں، اس لیے ہمارے پاس صرف اتنی رقم تھی کہ ہم بس روزہ مرہ کی ضرورت کو پورا کرسکیں۔

فوڈ ڈیلوری کمپنی کے علاوہ شیخ عبدالستار نے Uber، Ola اور Rapido وغیرہ میں بھی کام کیا ہے۔ وہ بتاتے ہیں پارٹ ٹائم جاب کے دوران ان کے دوست نے انہیں مشورہ دیا کہ کوڈنگ کا کورس کروں۔انہوں نے اپنے دوست کے مشورہ یہ کورس شروع کردیا۔ جلد ہی، وہ ویب ایپلیکیشنز بنانے کے قابل ہو گئے۔

جہاں انہوں نے کوڈنگ کا کورس کیا وہیں وہ آئی ٹی کمپنیوں میں ملازمتوں کے لیے درخواستیں بھی دینے لگے۔ آخر کار انہیں پروب انفارمیشن (Probe Information) نامی فرم میں ملازمت مل گئی۔

شیخ عبدالستار نے مزید کہا کہ میں ایک ایسے گھرانے سے تعلق رکھتا تھا جہاں مجھ کو بہت حساب سے پیسے خرچ کرنے پڑتے تھے۔ مگراب میں اس لائق ہوگیا ہوں کہ گھر پر جو قرض ہوگیا ہے، اس کو چند ماہ میں ادا کرسکتا ہوں۔

شیخ عبدالستارکے لنکڈ ان نیٹ ورک نے انہیں ان کی کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔ پریرنا شرما نامی صارف نے لکھا ہے کہ یہ حیرت انگیز بات ہے۔ یہ آپ کی مسسلسل محنت اور لگن تھی، جس کی بدولت آپ کامیاب ہوپائے۔ نیزاس شخص کو بھی کریڈٹ دیا جانا چاہئے جنہوں نے آپ کو کوڈنگ سیکھنے کا مشورہ دیا تھا۔

ایک دوسرے صارف نے لکھا کہ  میں ایک انجینئر کے طور پر آپ کے سفر میں آپ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں، اور مجھے امید ہے کہ آپ دوسروں کو بھی اچھا کرنے کی ترغیب دیں گے۔

وہیں ایک ایک صارف نے لکھا کہ آپ کی کامیابی اس بات کا زندہ ثبوت ہے کہ سخت محنت سے کیا کچھ نہیں حاصل کیا جا سکتا ہے۔امید ہے کہ اس ملک کے دیگر نوجوان بھی آپ کے تجربے اور ہمت سےمتاثر ہوکر کامیابی کی طرف قدم بڑھائیں گے۔