مالاپورم(عبدالکریم امجدی )
ملک کے بہترین اُردو اساتذہ کو دیا جانے والا ایم جی پٹیل نیشنل ایوارڈ 2025 (یو پی زمرہ) ماراکارا اے یو پی اسکول کے اُردو ٹیچر پی پی مجیب الرحمٰن کوڈور نے حاصل کیا۔یہ اعزاز مہاراشٹر کے جے سنگ پور میں منعقدہ ایک پر وقار تقریب میں پیش کیا گیا۔اردو تدریسی میدان میں ممتاز کارکردگی کے ساتھ ساتھ سماجی، ثقافتی اور فلاحی خدمات کے پیش نظر انہیں یہ ایوارڈ عطا کیا گیا۔واضح رہے کہ 1995 کے نیشنل ٹیچر ایوارڈ یافتہ محمد شفیع گاؤس صاحب پٹیل کی یاد میں شاندار اسپورٹس اینڈ ایجوکیشن ایسوسی ایشن کی جانب سے یہ ایوارڈ ہر سال پیش کیا جاتا ہے۔موصوف متعدد علمی و سماجی اداروں سے وابستہ ہیں جن میں قابل ذکر کیرالہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے اسسٹنٹ ٹریننگ آرگنائزر اور فیکلٹی ممبرایس وائی ایس اسٹیٹ سانتونا ڈائریکٹراسٹیٹ اُردو لینگویج ریسورس گروپ کے رکن کیرالہ اُردو ٹیچرز ایسوسی ایشن کے ضلع خزانچی، کیرالہ حج ویلفیئر ایسوسی ایشن کے ضلع سکریٹری گاندھی درشن ضلع جوائنٹ کنوینرمنجری لائف انسٹی ٹیوٹ، سانتونا صدنم کے ڈائریکٹریٹ ممبرجے سی آئی زون ٹرینرٹراما کیئر رضاکارنیشنل گرین کور، کیرالہ مسلم جماعت مالاپورم زون ایگزیکٹو ممبروغیرہ،مجیب الرحمن
ملک کے مختلف مقامات پر بلا معاوضہ اُردو کی تدریسی خدمات انجام دیتے ہیں ۔موصوف ملی ومذہبی سماجی سطح پر کئی انجمنوں میں نمائندگی کا فریضہ انجام دے چکے ہیں