گوہاٹی: دلالوں سے نجات، کرایے کا مکان تلاش کرنے کے لیے ایپ ، چار دوستوں کا کارنامہ

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 08-07-2025
 گوہاٹی: دلالوں سے نجات، کرایے کا مکان تلاش کرنے کے لیے ایپ ، چار دوستوں کا کارنامہ
گوہاٹی: دلالوں سے نجات، کرایے کا مکان تلاش کرنے کے لیے ایپ ، چار دوستوں کا کارنامہ

 



عارف الاسلام / گوہاٹی

کیا آپ پڑھائی یا نوکری کے لیے کسی نئے شہر جا رہے ہیں؟ تو رہائش حاصل کرنا آپ کے لیے آسان نہیں ہوگا، کیونکہ کرایے پر مکان یا پی جی لینے کے دوران پراپرٹی ڈیلرز اکثر آپ سے بھاری فیس وصول کرتے ہیں اور آخری سودے پر انہی کا کنٹرول ہوتا ہے۔ گوہاٹی جیسے شہر میں اگر کوئی طالبعلم یا ملازمت پیشہ شخص مناسب کرایے کی رہائش تلاش کرتا ہے تو کم از کم 500 روپے صرف مکانات دکھانے کے لیے ادا کرنے پڑتے ہیں، اگر سودا طے پا جائے تو پہلے مہینے کے کرایے کا 50 فیصد بطور کمیشن بروکر کو دینا ہوتا ہے۔ یہ سب کچھ ایک نئے اور اجنبی شہر میں آنے والے شخص کو غیر اہم اور پریشان محسوس کرواتا ہے۔

ایسے ہی مسائل کا سامنا کرنے کے بعد گوہاٹی یونیورسٹی اور آسام انجینئرنگ کالج کے چار طلبہ نے ایک خاص موبائل ایپلیکیشن ‘Roomie’ تیار کی ہے، جو طلبہ اور ملازمت کے متلاشی افراد کو بغیر کسی بروکر یا دلال کے کرایے کی رہائش تلاش کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔

یہ ایپ گوہاٹی یونیورسٹی کے لاء کے طالبعلم رائل پرویز اور آسام انجینئرنگ کالج کے تین طلبہ کرشنابھ داس، عاشق انور اور پریاش پبن شرما بورا نے مشترکہ طور پر تیار کی ہے۔ Roomie ایک سادہ اور صارف دوست موبائل ایپ ہے جس کے ذریعے صارفین بغیر کسی درمیان میں پڑنے والے شخص کے کرایے یا پی جی کی رہائش حاصل کر سکتے ہیں۔

Awaz – the Voice سے بات کرتے ہوئے Roomie کے سی ای او رائل پرویز نے بتایا کہ جب ہم پہلی بار گوہاٹی آئے تھے تو ہمیں بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ کرایے یا پی جی کی رہائش تلاش کرنے میں بہت پریشانی ہوئی۔ ہمیں اپنی پسند کا پی جی ڈھونڈنے کے لیے کئی جگہوں پر جانا پڑا۔ آخرکار مجھے گوہاٹی یونیورسٹی کے ہاسٹل میں جگہ ملی لیکن ہم نے طے کیا کہ آنے والے طلبہ کے لیے یہ عمل آسان بنایا جائے۔

پرویز کے مطابق کہ ہم چاروں نے مل کر سوچا کہ کیوں نہ پی جی یا ہاسٹل مالکان کو ایک موبائل ایپ سے جوڑ دیا جائے؟ اگر طلبہ براہِ راست ایپ پر مالکوں سے رابطہ کر سکیں تو بروکروں اور دلالوں کے لیے پیسہ کمانا مشکل ہو جائے گا۔یہ ایپ 24 مئی کو لانچ کی گئی۔ اب تک 122 مالکان اپنی رہائشیں اس ایپ پر رجسٹر کر چکے ہیں اور 3,700 طلبہ اس ایپ کے ذریعے رہائش حاصل کر چکے ہیں۔

ایپ کے چیف ٹیکنیکل آفیسر (CTO) کرشنابھ داس کے مطابق کہ رہائش یا پی جی کے مالکان کو رجسٹریشن کے لیے ایک علیحدہ ایپ ‘Roomie Landlord App’ کا استعمال کرنا پڑتا ہے۔ اس میں مالکان اپنی سہولیات کی تفصیل فراہم کرتے ہیں۔ Roomie ایپ کے ذریعے صارفین نقشے پر دستیاب رہائش گاہیں دیکھ سکتے ہیں۔

ایپ کے چیف مارکیٹنگ آفیسر (CMO) عاشق انور کا کہنا ہے:"فی الحال ہم صرف گوہاٹی سے آغاز کر رہے ہیں۔ اس کے بعد ہم اسے ان علاقوں تک وسعت دیں گے جہاں طلبہ کی تعداد زیادہ ہو۔ جو لوگ کرایے کی جگہ تلاش کر رہے ہیں ان کے لیے ہماری ایپ بالکل مفت ہے۔ ہماری ایپ انہیں بروکروں کو فیس دینے سے بچائے گی۔یہ چار باصلاحیت نوجوان سب سے پہلے اس ایپ کو پورے آسام میں، اور پھر ہندوستان بھر میں متعارف کروانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

عاشق انور نے کہا کہ ہمارا مقصد ہے کہ گوہاٹی میں آنے والا ہر نیا فرد ‘Roomie’ ایپ کو ڈاؤن لوڈ کر کے اس سے فائدہ اٹھائے۔"