درگھ (چھتیس گڑھ)
چھتیس گڑھ کے دارالحکومت رائے پور سے 50 کلومیٹر دور واقع ایک گاؤں وطن پرستی اور مسلح افواج میں خدمت کے جذبے کی ایک شاندار مثال ہے۔ درگھ ضلع کے گاؤں "پہانڈا (جھا)" میں تقریباً ہر گھر سے کوئی نہ کوئی فرد فوج میں خدمات انجام دیتا ہے۔ یہاں خدمتِ وطن کو ہر شے پر فوقیت دی جاتی ہے۔ اسی باعث اس گاؤں کو 'سینک گاؤں' (سپاہیوں کا گاؤں) کے نام سے جانا جاتا ہے۔
جب پوری قوم پر'آپریشن سیندور' کی خبروں کا بخار تھا، پہانڈا (جھا) کے نوجوان فوج میں شامل ہونے کے لیے سخت مشقوں میں مصروف تھے۔ یہاں تک کہ عام دیہاتیوں نے بھی حالیہ بھارت-پاکستان کشیدگی کے دوران اپنی تیاری کا اظہار کیا کہ اگر ضرورت پڑی تو وہ بھی سرحد پر جانے کے لیے تیار ہیں۔جب میڈیا نمائندگان اس گاؤں پہنچے تو انہوں نے دیکھا کہ کئی نوجوان میدانوں میں فوجی بھرتی کے لیے مشق کر رہے تھے، جب کہ ریٹائرڈ فوجی اور نیم فوجی اہلکار ان نوجوانوں کی رہنمائی کر رہے تھے۔سابق فوجی ایشوری پرساد ورما نے بتایا، کہ "میں نے 1994 میں بھارتی فوج میں شمولیت اختیار کی تھی اور پہانڈا (جھا) سے فوج میں منتخب ہونے والا پہلا فرد تھا۔ اگرچہ اس سے پہلے کئی لوگ نیم فوجی دستوں میں شامل ہو چکے تھے، مگر بھارتی فوج میں یہ پہلا انتخاب تھا۔ورما نے اپنی جدوجہد کو یاد کرتے ہوئے بتایا،"اس وقت گاؤں میں نہ مناسب سڑک تھی، نہ ہی تربیت کے لیے کوئی میدان، مگر میرے دل میں فوج میں جانے کا زبردست جذبہ تھا۔ اسی جذبے نے مجھے کامیابی دلائی۔
انہوں نے مزید کہا:"میں خود کو خوش نصیب سمجھتا ہوں کہ پہانڈا (جھا) سے فوج میں منتخب ہونے والا پہلا شخص بنا۔ میرے بعد کئی نوجوانوں نے محنت کی اور نیم فوجی دستوں میں شامل ہوئے۔ میں نے ان میں سے کئی کی تربیت بھی کی۔ آج ہمارا گاؤں اس لیے 'سینک گاؤں' کہلاتا ہے کہ یہاں کے بڑی تعداد میں افراد سیکورٹی فورسز میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ریٹائرمنٹ کے بعد، 2020 سے ورما گاؤں کے نوجوانوں کو تربیت دے رہے ہیں تاکہ وہ بھی ملک کی خدمت کر سکیں۔پہانڈا (جھا) کے سرکاری پرائمری اسکول کے ہیڈماسٹر، ٹیکندر سنگھ ٹھاکر نے کہا:"ہمارے گاؤں کے نوجوانوں میں ملک کی خدمت کا بے پناہ جذبہ ہے۔ جب بھی ان سے ان کے مقصد کے بارے میں پوچھا جائے، وہ بھارتی فوج میں شامل ہونے کی خواہش کا اظہار کرتے ہیں۔"نوجوان گجیندر کمار نے کہا،"میں گزشتہ ایک سال سے اگنی ویر بھرتی کے لیے تیاری کر رہا ہوں۔ میرا خواب ہے کہ ہندوستانی فوج میں شامل ہو کر ملک کی خدمت کروں۔"