نیٹ 2021: بہار کے ضیا بلال نے حاصل کیا 19 واں مقام

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
نیٹ 2021: بہار کے ضیا بلال نے حاصل کیا 19 واں مقام
نیٹ 2021: بہار کے ضیا بلال نے حاصل کیا 19 واں مقام

 

 

نئی دہلی : آواز دی وائس

ایک طویل انتظار کے بعد میڈیکل کے داخلے کے امتحان – قومی اہلیت کم داخلہ ٹیسٹ این ای ای ٹی 2021 – کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ 16.14 لاکھ طلباء میں سے 15.44 لاکھ رجسٹرڈ طلباء نے امتحان دیا تھا۔

ٹاپر، حیدرآباد کے مرنل کتری نے دہلی کے تنمے گپتا اور مہاراشٹر کی خاتون ٹاپر کارتیکا جی نائر  ہیں۔ تینوں نے ہی مشترکہ ٹاپر ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ جن کے بہترین 720 (100)پرسنٹائل ہیں ۔

ملک کے ایک سب سے پروقار اور سخت امتحان ’این ای ای ٹی‘ یعنی نیٹ میں بہار کے  ضیا بلال نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے ۔ جنہوں نے 720 میں سے 715 نمبر حاصل کیے ہیں ،جس کے ساتھ انہیں ہندوستان میں 19 واں مقام ملا ہے۔ٹاپ 20 میں وہ واحد مسلم امیدوار ہیں۔

۔یاد رہے کہ یہ امتحان ایم بی بی ایس میں داخلہ کے لیے ہوتا ہے ۔ مدھوبنی میں پنڈوئل گاوں کے مرحوم محمد مسعو د عالم انصاری کے صاحبزادے ضیا بلال ٹاپ 20 میں شامل ہیں،ان کی والدہ کا نام روحی خاتون ہے جنہوں نے ضیا بلال کی پرورش کی ہے۔اس خبر بہار اور خاص طور پر مدھو بنی میں خوشی کی لہر دوڑا دی ہے۔ 

اہم بات یہ بھی ہے کہ ضیا بیلال کا تعلق ’رحمانی 30 سے ہے۔جو بچوں او اس قسم کے مقابلہ جاتی امتحانوں کے لیے کوچنگ کراتاہے-۔'رحمانی 30 ' کے مینیجر شبیر الہدی نے آواز دی وائس کو بتایا کہ ضیا بلال کا تعلق مدھو بنی سے ہے ،جن کے والد کا انتقال ہوچکا ہے۔ اس کا داخلہ رحمانی 30 میں 2019 میں ہوا تھا جہاں اسے کوچنگ کے ساتھ رہنہ اور کھانے کی سہولت مہیا کی گئی تھی ۔اس بچے نے اپنی اہلیت اور قابلیت سے ثابت کردیا کہ اگر مناسب اور معقول مدد ملے تو کسی بھی میدان میں جھنڈے گاڑے جاسکتے ہیں ۔

اہم بات یہ ہے کہ رحمانی 30 کی کوچنگ پروگرام کے تحت اس سال 14  امیدوار کامیاب ہوئے ہیں ۔ یہ ایک بڑی کامیابی ہے ۔ مسلمان بچوں میں تعلیمی رجحان کو پروان دینے کی ایک کامیاب کوشش ہے۔ 

                رحمانی 30 کے تحت کامیاب ہونے والے امیداوار 

awazurdu

 فھد رھمانی نے آل انڈیا میڈیکل ٹیسٹ رزلٹ (نیٹ-2021) میں کامیاب تمام طلباء و طالبات کے لیے دلی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے - خاص طور پر رحمانی 30 سے تعلیم حاصل کرنے والے محمد ضیاء بلال نے آل انڈیا سطح پر 19 واں رینک حاصل کرنے کے ساتھ بہار ٹاپر کا خطاب اپنے نام کرلیا ہے. سال در سال رحمانی 30 نمایاں اور بے مثال کامیابی کی طرف گامزن ہے. واضح رہے کہ ٹاپ 20 میں یہ واحد مسلم طالب علم ہیں- اس شاندار کامیابی پر ان کے والدین، رحمانی 30 کے تمام ذمے داران و کارکنان مبارکباد کے مستحق ہیں.

جو لوگ نیٹ 2021 میں 50 فیصد نمبر حاصل کرتے ہیں وہ میرٹ کی بنیاد پر میڈیکل کالجوں میں داخلہ لینے کے اہل ہوں گے۔ اس سال کٹ آف قدرے نیچے آ گیا ہے۔ پچھلے سال 147 سے 720 نمبر حاصل کرنے والوں نے 50 پرسنٹائل میں جگہ بنائی تھی۔ اس سال اسکور 138 سے 720 کے درمیان تھا۔ 77-857 طلباء نے 50 پرسنٹائل میں جگہ بنائی ہے۔ مخصوص زمرے سے تعلق رکھنے والوں کو زمرہ کے لحاظ سے پاس ہونے کے لیے 40ویں پرسنٹائل اور 45ویں پرسنٹائل اسکور کی ضرورت ہوتی ہے۔

نیٹ 2021 کو پاس کرنے کے لیے کم از کم نمبرز جنرل زمرے کے لیے 50 پرسنٹائل ہیں جبکہ او بی سی،ایس ٹی،ایس سی،پی ڈبلیو ڈی سے تعلق رکھنے والوں کو اعلیٰ میڈیکل کالجوں میں داخلہ حاصل کرنے کے لیے کم از کم 45 پرسنٹائل حاصل کرنے کی ضرورت تھی۔

 کل 16.14 لاکھ امیدوار جنہوں نے 12 ستمبر کو ہونے والے امتحان کے لیے رجسٹریشن کروائی تھی، ان میں سے 95 فیصد سے زیادہ نے ٹیسٹ دیا تھا۔