: انجینئر سے آرٹسٹ بننے والے محمد کاشف

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 24-10-2025
: انجینئر سے آرٹسٹ بننے والے محمد کاشف
: انجینئر سے آرٹسٹ بننے والے محمد کاشف

 



نئی دہلی : محمد کاشف بلاشبہ ایک ہمہ جہت ہنرمند شخصیت ہیں جنہوں نے مختلف شعبوں میں اپنی شناخت بنائی ہے۔ کاشف کی روبوٹکس میں دلچسپی اور تجسس کھلونوں سے شروع ہوا، جنہیں وہ بہتر طور پر سمجھنے کے لیے کھول کر دیکھتے تھے، اور اس مشغلے کو اپنانے میں انہیں والدین کی مکمل حمایت حاصل تھی۔ روبوٹکس کے لیے ان کا جذبہ انہیں بین الاقوامی روبوٹکس چیمپیئن شپ میں مقابلہ کرنے تک لے گیا۔انہوں نے قومی سطح کے کرکٹ اور فٹبال مقابلوں میں بھی حصہ لیا ہے۔ ان کے دیگر مشاغل میں رائفل شوٹنگ شامل ہے، اور وہ متعدد ریاستی سطح کے شوٹنگ مقابلوں میں شریک ہو چکے ہیں۔ ان کی کثیر الجہتی صلاحیتیں اور کامیابیاں ان کی محنت، لگن اور مختلف دلچسپیوں کے لیے جوش و شوق کی عکاس ہیں۔

 کاشف کا فن کا سفر بچپن سے شروع ہوا، جب وہ کلاس اول میں تھے۔ اس دوران انہوں نے اپنے اسکول کے پینٹنگ مقابلے میں حصہ لیا اور کامیابی حاصل کی، اور یہ لمحہ ان کے لیے اس میدان میں دلچسپی اور کامیابی کی سبز روشنی ثابت ہوا۔ اس کے بعد وہ نمائشوں اور میوزیموں کا دورہ کرتے اور فنونِ لطیفہ سے متاثر ہو کر یہ عزم کیا کہ کچھ نیا تخلیق کریں جو پہلے کبھی نہ دیکھا گیا ہو اور مکمل طور پر منفرد اور دوسروں سے مختلف ہو۔ پھر انہوں نے اس پر کام شروع کیا، مختلف قسم کے مواد پر مشق کی، اور خاص طور پر کبارڈ مواد کی ری سائیکلنگ پر توجہ دی، تاکہ کم سے کم خرچ میں بہترین تخلیق ممکن ہو۔بہت سے لوگوں نے ان پر ہنسنے کی کوشش کی، لیکن انہوں نے اپنے اعتماد اور حوصلے کو برقرار رکھا۔ وہ اپنے خیالات پر مسلسل کام کرتے رہے اور محنت و لگن کے ذریعے اپنے کامیابی کے زینے طے کیے۔ آج وہ ہندوستان کے “ٹاپ 20 آرٹسٹ” میں شامل ہیں اور 2018 میں عالمی سطح پر “ورلڈ آرٹ دبئی” میں ہندوستان کی نمائندگی کے لیے منتخب ہوئے۔ ان کے نام کئی عالمی ریکارڈز بھی ہیں، جن میں ایشیا بک آف ریکارڈ، انڈیا بک آف ریکارڈ اور انٹرنیشنل بک آف ریکارڈ شامل ہیں۔

 محمد کاشف نہ صرف اپنے ایمان کے پابند ہیں بلکہ جمہوری اقدار میں بھی یقین رکھتے ہیں۔ ان کے کام زیادہ تر فطرت سے متاثر ہیں اور ماحولیاتی مسائل پر زور دیتے ہیں۔ وہ اپنے انجینئرنگ اور فن کی مہارت کو یکجا کر کے اندرونی ڈیزائن، دھات کی فنکاری، اسٹیل مینوفیکچرنگ، منفرد فوارے اور خودکار دروازے تخلیق کرتے ہیں

تعلیم اور ہنر کا امتزاج

محمد کاشف نے مکینیکل انجینئرنگ میں بی ٹیک اور ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی ہے اور 2019 میں ‘ورلڈ آرٹ، دبئی’ میں ہندوستان کی نمائندگی بھی کی۔ وہ کوکونٹ جیوٹ، راکھ، ضائع شدہ کپاس اور کھجور کے بیج جیسے کبارڈ مواد سے منفرد مجسمے تخلیق کرنے میں ماہر ہیں۔کاشف نے بتایا کہ انجینئرنگ ان پر ‘مجبوراً مسلط نہیں کی گئی بلکہ انہوں نے اسے منتخب کیا، کیونکہ یہ ان کی دلچسپی کے مطابق تھچاہ انہوں نے کہا، “میں بچپن سے فن کا شوقین تھا۔ ہمیشہ کچھ نیا اور منفرد تخلیق کرن چاہتا تھا تاکہ اپنے ملک کا نام روشن کر سکوں۔

 کھیل اور فن میں ہم آہنگی

کاشف نے بتایا، “میں بچپن سے کرکٹ اور فٹبال کا شوقین رہا، ریاستی سطح پر نمائندگی کی، فن اور مجسمہ سازی کی عالمی سطح پر پہنچ گئی، اور میں ریاستی سطح کا رائفل شوٹر بھی ہوں۔ان کا دوسرا مقصد اپنے فن کے ذریعے لوگوں میں مثبت پیغامات پھیلانا ہے۔ان کا سفر 2nd گریڈ کے طالب علم کے چھوٹے خوابوں سے شروع ہوا، جہاں وہ اسلامی کوئز اور پینٹنگ مقابلوں میں حصہ لیتا تھا۔ والد کے ترقی پسند نظریات، والدہ کی حمایت، والدین، بیوی اور بچوں کی محبت نے انہیں مسلسل متاثر رکھا۔کاشف نے بتایا کہ مجھے اپنی صلاحیت کا اندازہ گریجویشن کے دوسرے سال تک نہیں تھا، پھر میں نے بلیک بک ہارن کا مجسمہ بنایا جو فوراً وائرل ہو گیا۔ یہ میرے کیریئر کا ٹرننگ پوائنٹ تھا

تخلیق کی تحریک

کلاس دوم میں پینٹنگ مقابلے میں حصہ لینے سے محمد کاشف کی فنونِ لطیفہ میں دلچسپی پیدا ہوئی۔ مقابلے میں کامیابی نے ان کے اعتماد کو بڑھایا اور فن کے لیے ان کا جذبہ پروان چڑھا۔ بچپن میں وہ اکثر میوزیموں اور نمائشوں کا دورہ کرتے اور فنون میں مشغول رہتے۔ جیسے جیسے وقت گزرا، انہوں نے گھر میں ری سائیکل شدہ مواد سے فن پارے بنانے کا آغاز کیا۔اپنے سفر پر روشنی ڈالتے ہوئے مکینیکل انجینئر محمد کاشف نے بتایا کہ 2018 میں کالج کے دوسرے سال کے دوران، وہ اپنی فنی صلاحیتیں چھپائے رکھتے تھے کیونکہ کچھ لوگ سمجھتے تھے کہ یہ وقت کا برباد کرنا  ہے اور اس میں کامیابی کے امکانات نہیں۔ تاہم، انہوں نے ہمت نہ ہاری اور یقین رکھا کہ فن کے میدان میں کامیابی ان کا مقدر بنے گی۔  محمد کاشف نے اپنی فنی صلاحیتوں کو لوگوں کی تنقید کی وجہ سے چھپایا رکھا۔ یہ ان کی زندگی کا ایک خفیہ حصہ رہا یہاں تک کہ ان کی تصویریں وائرل ہوئیں اور دنیا نے ان کی تخلیقی کاوشوں کو سراہا۔ وہ بتاتے ہیں کہ کالج کے مقابلے کے دوران جب انہوں نے اپنا فن پارہ پیش کیا تو حیرت انگیز طور پر لوگ اس کے گرد جمع ہوئے اور تصویریں کھینچیں۔ جو سوشل میڈیا پر پوسٹ ہوئیں اور پندرہ دن کے اندر انہیں دبئی میں عالمی سطح پر“ورلڈ آرٹ”میں ہندوستان کی نمائندگی کے لیے دعوت نامہ ملا۔ محمد کاشف کے نام پانچ عالمی ریکارڈز بھی ہیں۔

کباڑ سے فن کی تخلیق
محمد کاشف ناریل کے ریشے، کھجور کے بیج، راکھ اور پھینکی گئی کپاس جیسے کباڑ مواد کو نفیس آرائشی فن پاروں میں بدل دیتے ہیں۔ ان کی تخلیقات اتنی خوبصورت اور منفرد ہیں کہ دنیا کے ہر کونے سے لوگ ان کی طرف راغب ہوتے ہیں۔ وہ پھینکے گئے مواد سے حقیقت کے قریب جانوروں کے سینگ بھی بناتے ہیں۔ ان کا اختراعی کام کباڑ کو منفرد فن کی شکل میں بدل کر تاریخ رقم کر چکا ہے۔

ان کے نمایاں منصوبوں میں بھوپال بوٹ کلب میں پلاسٹک ڈونیشن سینٹر کے لیے فن پارہ شامل ہے، جو جلد ہی ایک مشہور سیلفی مقام بن گیا۔ اس فن پارے میں 1500 کباڑ پلاسٹک کی اشیاء استعمال کی گئیں اور اسے دنیا کا سب سے بڑا گلوب آرٹ ورک تسلیم کیا گیا، جو سنگل یوز پلاسٹک کے استعمال کے خلاف ایک طاقتور پیغام دیتا ہے۔ اس فن پارے کا افتتاح بالی ووڈ اداکارہ بھومی پڈنیکر نے کیا۔

اسٹارٹ اپ کا آغازاور سماجی خدمت

 کاشف نے اپنے اسٹارٹ اپ میں 25 کاریگروں کی ٹیم کے ساتھ انٹیریئر اور ایکسٹیریئر ڈیزائن کے لیے لکڑی، اسٹیل اور دھات کے استعمال سے ماسٹر پیس تخلیق کیے۔ حال ہی میں انہوں نے بھوپال کے بوٹ کلب کے لیے 15,000 ضائع شدہ پلاسٹک کی بوتلوں سے ہندوستان کا سب سے بڑا گلوب ڈیزائن کیا، جس نے ماحول دوست اور صاف ستھری شہر کے تصور کو فروغ دیا۔محمد کاشف نے ‘آرٹسٹک انجینئرنگ’ کے نام سے  یہ اپنا اسٹارٹ اپ شروع کیا۔ یہ جدید تخلیقی منصوبہ کاری کے مختلف شعبوں میں مہارت رکھتا ہے، جن میں اندرونی ڈیزائن، دھات کی فن کاری، اسٹیل مینوفیکچرنگ، منفرد فوارے، اور خودکار گیٹس شامل ہیں۔ اپنی انجینئرنگ مہارت کے ذریعے، کاشف ہر مصنوعات میں منفرد اور فنی لمس دیتے ہیں۔ ان کی غیرمعمولی تخلیقی صلاحیت نے دنیا بھر میں انہیں پہچان اور سراہنا دلوائی ہے۔

  عالمی اعزازات اور انعامات 

بھوپال کے اس 28 سالہ مسلم آرٹسٹ کے نام پانچ عالمی ریکارڈز ہیں، جن میں کریئیٹو ینگ انٹرپرینیور آف دی ایئر (2022)، راشٹریہ رتن ایوارڈ، انڈین بک آف ریکارڈز، ایشین بک آف ریکارڈز اور میگا گنیز ورلڈ ریکارڈ شامل ہیں۔ محمد کاشف، جو ایک عملی مسلمان ہیں، اپنے دین کے ساتھ گہری وابستگی رکھتے ہیں اور ہندوستان کا نام عالمی سطح پر روشن کر رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ میں نے اپنا پہلا ایوارڈ بہت چھوٹی عمر میں ایک اسلامی کوئز مقابلے میں حاصل کیا۔ میں مذہبی عالم نہیں ہوں، لیکن دین میرے لیے دنیا کے برابر اہم ہے اور اللہ نے ہر کام میں کامیابی عطا فرمائی ہے۔