مسیح جوبن گیامسیحا:حیدرآباد میں آخری رسوم کی ادائیگی کا مشن

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 17-05-2021
مسیح اللہ ۔آخری سفر کو کیا آسان
مسیح اللہ ۔آخری سفر کو کیا آسان

 

 

شیخ محمد یونس :حیدرآباد

دوست کی ماں کورو نا کے سبب اللہ کو پیاری ہو گئیں،دوست کو اپنی ماں کی آخری رسوم کےلئے اسپتال سے گھر اور گھر سے قبرستان تک لیجانے میں جو دشواریں پیش آئیں اس نے مسیح اللہ خان کو ہلا دیا۔ کورونا کا شکار ہونے کے بعد جب میت کو اسپتال سے گھر یا قبرستان منتقل کیا جاتا ہے اس میں کئی طرح کی مشکلات درپیش ہورہی ہیں۔اول تو جن لاشوں سے انفکشن کا خطرہ ہوتا ہے انہیں اسپتال سے سرکاری ایمبولینس سے قبرستان بھیجا جارہا ہے،جس کےلئے اہل خاندان سے دو افراد کو طلب کیا جاتا ہے۔لیکن جن لاشوں کو رشتہ داروں کے حوالے کیا جاتا ہے اسے غسل سے تدفین تک کی رسومات بھی آسان نہیں۔ان ذمہ داریوں کو مکمل کرنے کےلئے مسیح اللہ خان نے ایک بڑی وین خریدی ہے اوراب وہ بے سہارا اور پریشان حال لوگوں کےلئے اس کا استعمال کررہے ہیں۔جس میں لاشوں کو قبرستان اور شمشان لیجانے کےلئے استعمال کی جارہا ہے۔

غسل سے تدفین تک

 گا ئڈ لائن کے مطابق جن لاشوں کو لواحقین کے حوالے کیا جاتا ہے،ان کی آخری رسوم میں بھی مشکلات در پیش ہیں،کہیں کندھا دینے کےلئے لوگ نہیں مل رہے ہیں تو کہیں دیگر پریشانیوں کا سامنا ہے۔کورونا سے فوت ہونے والے افراد کی احترام اور عزت و توقیر کے ساتھ تدفین اور آخری رسومات کیلئے مسیح اللہ خان نے بیڑا اٹھایا۔کورونا وائرس سے فوت ہونے والے افراد کی مفت تدفین اور آخری رسومات کیلئے ایک اختراعی گاڑی کو متعارف کیا ہے۔یہ گاڑی آخری رسومات کی انجام دہی کیلئے تمام تقاضوں سے لیس ہے۔جس میں میت کو غسل دینے کی سہولت بھی موجود ہے،اگر گائڈ لائن کے تحت لاش کو غسل دیا جاسکتا ہے تو یہ فرض بھی ادا کردیا جاتا ہے ۔جس کےلئے تمام تر احتیاطی تدابیر کا استعمال ہوتا ہے۔

awazurdu

انسانی خدمت:مشن میں جٹے رضاکار لاوارث لاش کو شمشان پہنچاتے ہوئے 

خصوصی وین کی تیاری

 محمد مسیح اللہ خان نے گاڑی کو کچھ اس طرح سے تیار کرایا ہے کہ اس میں تمام سہولتیں موجود رکھی گئی ہیں۔ڈرائیور کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے علحدہ کیبن بنایا گیا ہے ۔ایر پروف پاٹیشن بھی ہے۔اس کے علاوہ ڈرائیور کو بھی پی پی ای کٹ استعمال کے علاوہ تمام احتیاطی اقدامات سے متعلق مکمل تربیت کی فراہمی عمل میں لائی گئی ہے۔یہ سرویس ضرورتمندوں کیلئے 24گھنٹے مفت دستیاب ہے۔تنظیم کی جانب سے تدفین اور آخری رسومات کی مکمل ذمہ داری بخوبی انجام دی جارہی ہے۔اس سہولت سے استفادہ کیلئے ہیلپ لائن نمبر 9177118866 پرر بط پیدا کیا جاسکتا ہے