کشمیر کی حنایا نثار بھی بنیں پردھان منتری راشٹریہ بال پراسکر کی حقدار

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 1 Years ago
کشمیر کی  حنایا نثار بھی بنیں  پردھان منتری راشٹریہ بال پراسکر کی حقدار
کشمیر کی حنایا نثار بھی بنیں پردھان منتری راشٹریہ بال پراسکر کی حقدار

 

 

 آواز دی وائس : نئی دہلی

 ملک کے باصلاحیت بچوں کو بدھ کو راشٹر پتی بھون میں پردھان منتری راشٹریہ بال پراسکر  سے نوازا گیا ۔ جن میں جموں کشمیر سے تعلق رکھنے والے والی حنایا نثار بھی شامل تھیں جنہیں صدر دروپدی مرمو نےپردھان منتری راشٹریہ بال پراسکر  برائے سال 2023 دیا تھا۔انہوں نے اس کے بعد  وزہر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ اس سے قبل مرکزی وزیر برائے خواتین و اطفال اسمرتی ایرانی نے بھی ایوارڈ یافتہ بچوں اور ان کے والدین سے ملاقات کی تھی ۔

یاد رہے کہ حنایا نثار کو  پراکرم  دیوس کے موقعے ہندوستان کی صدر دروپدی مرمو کے ہاتھوں کھیلوں کے زمیرے میں پردھان منتری راشٹریہ بال پراسکر  برائے سال 2023 سے نوازا گیا۔

جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع سے تعلق رکھنے والی حنایا نثار۔ایس کیو ایس وائی  مارشل آرٹس کی کھلاڑی ہیں حنایا۔ نثار نے یہ اعزاز حاصل کرکے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ جموں کشمیر کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی ہاں ضرورت ہے تو صرف ایک پلیٹ فارم کی۔

اس موقعے پر حنایا نثار نے صدر ہند کے ہاتھوں یہ اعزاز حاصل کرنے اور وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہوئی کہ میں ملک کے صدر اور وزیر اعظم سے ملی۔ انہوں نے اپنے والدین اور جموں کشمیر اسپورٹس کونسل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انکی رہنمائی کے بغیر یہ ممکن نہیں تھا۔

 انہوں نے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہوئی کہ صدر جمہوریہ  کے ہاتھوں میں نے یہ ایوارڈ حاصل کیا اور وزیر اعظم  نریندر مودی کے ساتھ بھی ملنے کا موقع ملا ۔ میں اپنے والدین،  اپنے کوچ اور اسپورٹس کونسل کی بہت شکر گزار ہوں جنہوں ہر وقت میرا ساتھ دیا۔ 

 

بارا سال کی کم عمری سے ہی حنایا نثار نےمارشل آرٹ میں اپنی ایک منفرد شناخت قائم کی۔ اس نے سال 2018 میں جنوبی کوریا میں منعقد ہونے والی تیسری عالمی مارشل آرٹس چیمپئن شپ میں سونے کا تمغہ حاصل کرکے اپنا اورملک کا نام روشن کیا۔ غور طلب ہےکہ کشمیر کا قدیم روایتی مارشل آرٹ ہے جس کے فروغ کے لئے یوٹی حکومت نے تمام ضروری اقدامات دردست لئے ہیں۔

یاد رہے کہ رواں برس یہ اعزاز کُل گیارہ بچوں کو مختلف زمروں فن اور ثقافت، بہادری، اختراع، سماجی خدمت اور کھیل کے شعبوں میں دیا گیا۔ 2023 کا یہ ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں 6 لڑکے اور 5 لڑکیاں شامل ہیں۔ ایوارڈ حاصل کرنے والے ہر بچے کو صدر جمہوریہ کے ہاتھوں ایک تمغہ، ایک لاکھ روپے کا نقد انعام اور ایک سر ٹیفکیٹ دیا گیا۔

ایدھر جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے حنایا نثار کو پردھان منتری راشٹریہ بال پراسکار حاصل ہونے پر مبارکباد پیش کی اپنے ایک ٹویٹ میں ایل جی سنہا نے لکھا۔ "پردھان منتری راشٹریہ بال پراسکر کے لیے حنایا نثار کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ ورلڈ مارشل آرٹس چیمپئن شپ میں ان کی شاندار کارکردگی نوجوان صلاحیتوں کو ترغیب دیتی رہے گی۔

 

ہمیں آپ کی کامیابی پر بہت فخر ہے۔ آپ کی مستقبل کی کوششیں. یاد رہے کہ حکومت بچوں کو اُن کے غیرمعمولی کارناموں اور کامیابیوںکے صلے میں پردھان منتری راشٹریہ بال پرسکار ایوارڈ دیتی ہے۔ یہ ایوارڈ 6 زمروں میں5 سے 18 سال تک کے بچوں کو دیے جاتے ہیں۔