اے ایم یو کی طالبات کے لیے جاب فیئر10 ستمبر کو

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 27-08-2023
اے ایم یو کی طالبات کے لیے جاب فیئر10 ستمبر کو
اے ایم یو کی طالبات کے لیے جاب فیئر10 ستمبر کو

 

علی گڑھ، 26 اگست: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ویمنس کالج اور ٹریننگ و پلیسمنٹ آفس (جنرل) کے اشتراک سے جی 20 یونیورسٹی کنیکٹ کے تحت 10 ستمبر کو یونیورسٹی کی طالبات کے لیے ’پرواز‘ کے عنوان سے یک روزہ جاب فیئر منعقد کیا جائے گا۔

                    ٹریننگ و پلیسمنٹ آفیسر اور کنوینر مسٹر سعد حمیدنے بتایا کہ جاب فیئر میں مختلف شعبوں کی نمائندگی کرنے والی کمپنیاں شریک ہوں گی اور یونیورسٹی کی یوجی و پی جی طالبات کو انٹرویو، مباحثے اور سلیکشن کے مختلف مراحل میں حصہ لینے کا موقع ملے گا۔

                    انہوں نے کہا کہ 2023-24 بیچ اور اس سے قبل کی فارغ التحصیل طالبات ویب لنک

https://t.ly/KkjZ6

 پر اپنا رجسٹریشن کرسکتی ہیں، یا اے ایم یو کی ویب سائٹ، انسٹاگرام، فیس بک اور لِنکڈ اِن پر ٹی پی او

 کے پیج پر رجسٹریشن لنک کو فالو کر سکتی ہیں۔ جاب فیئر کے لئے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 3 ستمبر 2023 ہے۔