انڈونیشیا پیرا بیڈمنٹن انٹرنیشنل - جامعہ ملیہ کے پی ایچ ڈی اسکالر منا خالد نے جیتا برونز میڈل

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 28-11-2025
انڈونیشیا پیرا بیڈمنٹن انٹرنیشنل -  جامعہ ملیہ کے پی ایچ ڈی اسکالر منا خالد نے جیتا برونز میڈل
انڈونیشیا پیرا بیڈمنٹن انٹرنیشنل - جامعہ ملیہ کے پی ایچ ڈی اسکالر منا خالد نے جیتا برونز میڈل

 



 نئی دہلی :جامعہ ملیہ اسلامیہ کے پی ایچ ڈی اسکالر منا خالد نے انڈونیشیا پیرا بیڈمنٹن انٹرنیشنل 2025 (لیول-1) میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے برونز کا میڈل جیت لیا۔ یہ مقابلہ 29 اکتوبر سے 2 نومبر 2025 تک انڈونیشیا کے شہر سولو میں ہوا اور بیڈمنٹن ورلڈ فیڈریشن (BWF) نے اسے منعقد کیا۔

منا خالد ایک محنتی اسکالر اور کھلاڑی ہیں۔ وہ اس وقت جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ہندی ادب میں پی ایچ ڈی کر رہے ہیں۔ انہوں نے اپنی بی اے آنرز، ایم اے (سوشل ورک) اور ایم اے (ہندی) بھی اسی یونیورسٹی سے کیا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ لیول-1 ٹورنامنٹ میں صرف دنیا کے ٹاپ 12 کھلاڑیوں کو ہی حصہ لینے کا موقع ملتا ہے۔ منا گروپ اسٹیج سے آگے بڑھتے ہوئے سیمی فائنل تک پہنچے۔ مردوں کے ڈبلز میں اپنے ساتھی ششناک کمار کے ساتھ، انہوں نے کوارٹر فائنل میں فرانس کے دو بار پیرا اولمپکس میں حصہ لینے والے جوڑے کو شکست دی اور برونز کا میڈل حاصل کیا۔ اس کامیابی کے بعد منا اب اپنی کیٹیگری میں دنیا میں نمبر 9 پر پہنچ گئے ہیں۔

اس شاندار کارکردگی کے بعد منا ورلڈ پیرا بیڈمنٹن چیمپئن شپ 2026 کے لیے بھی کوالیفائی کر چکے ہیں، جو فروری 2026 میں منامہ، بحرین میں ہوگی۔

اب تک منا خالد بھارت کے لیے 10 بین الاقوامی تمغے جیت چکے ہیں، جن میں 2 سونے، 2 چاندی اور 6 برونز کے تمغے شامل ہیں۔جامعہ ملیہ اسلامیہ کے وائس چانسلر پروفیسر مظہر آصف نے منا خالد کو اس بڑی کامیابی پر مبارکباد دی اور مستقبل کے لیے نیک تمنائیں بھیجیں۔

ریجسٹرار پروفیسر مہتاب عالم رضوی نے بھی منا کی محنت کو سراہا اور آنے والے مقابلوں کے لیے دعا دی۔

ڈائریکٹر (گیمز اینڈ اسپورٹس) پروفیسر نفیس احمد نے بھی منا کی لگن اور محنت کی تعریف کی اور کہا کہ انہوں نے یونیورسٹی کا نام ایک بار پھر روشن کیا ہے۔