جامعہ ملیہ: کیف علی ’دی ڈائنا ایوارڈ 2021‘ سے سرفراز

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 29-06-2021
 کیف علی
کیف علی

 

 

نئی دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ طالب علم کیف علی ’دی ڈائنا ایوارڈ 2021‘ سے سرفراز جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طالب علم کیف علی کو برطانیہ کے مشہور اعزازات میں سے ایک ’دی ڈائنا ایوارڈ-2021‘ سے نوازا گیا ہے۔

وہ ’بی آرک- سال چہارم‘ کے طالب علم ہیں اور انھیں یہ ایوارڈ کووڈ کے ساتھ بدلتی دنیا میں ان کے غیر معمولی تعاون ’کووڈ-19 اینوویشن اسپیس ایرا‘ کے لیے دیا گیا ہے۔

کیف علی کو ’دی ڈائنا ایوارڈ 2021‘ ملنے کے بعد جامعہ کی وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر نے خوشی کا اظہار کیا ہے اور کیف کو مبارکباد بھی پیش کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’یونیورسٹی کو ان (کیف) پر فخر ہے۔ یہ دور جدید کی ضرورت کے مطابق ہے اور یہ بھی ظاہر کرتا ہے کہ آج کی مقابلہ آرا دنیا میں کسی کو روایت سے ہٹ کر سوچنے کی ضرورت ہے۔‘‘

واضح رہے کہ یہ انعام والز کی شہزادی ڈیانا کی یاد میں قائم ہوا تھا اور اسی نام کے عطیہ دہندہ ادارے کے زیر اہتمام دیا جاتاہے اور اسے ان کے دونوں لڑکوں ڈیوک آ ف کیمبرج اور ڈیوک آف سوسیکس کی حمایت حاصل ہے۔ یہ ایوارڈ سماجی کام اور انسانی خدمات کے لیے نوجوانوں کودیے جانے والے مو¿قر ترین انعامات و اکرامات میں سے ایک ہے۔شیخ الجامعہ پروفیسر نجمہ اختر نے اس کامیابی پر کیفی کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی کو ان پر فخر ہے۔

یہ اختراع اور نیا خیال وقت کی ضرورت کے مطابق ہے اس سے یہ بھی پتا چلتاہے کہ اپنی شناخت قائم کرنے کے لیے غیر روایتی انداز میں سوچنا ضروری ہے۔ گزشتہ سال جب کووڈ۔19 وبا نے سب کی توجہ اپنی طرف کھینچ لی تھی اس وقت کیف نے اس بات کی تحقیق شروع کی کہ بیماری کی روک تھام میں آرکی ٹیکچر کس طرح معاون ہوسکتاہے۔

اس سوال کے جواب کی تلاش میں انھوں نے پائدار انتقال پزیر مکان کے حصوں کا ڈیزائن بنایا جو صرف وائرس کے پھیلاو¿ کو روکنے میں معاون نہیں تھا بلکہ مستقبل میں دنیا بھر میں پناہ گزینوں کا ٹھکانہ بھی بن سکتاہے۔ کیف کے مطابق ان کا ڈیزائن لاگوس،نائیجیریا میں لاگو کیا جارہاہے ، حکومت ہند، دولت مشترکہ اور اقوام متحدہ اس کی ستائش کررہے ہیں اور یہ آب وہوا سے متعلق مسائل کو حل کرنے کے چوٹی کے گیارہ (۱۱) ابھرتے ہوئے اسٹارٹ اپس میںسے ایک ہے۔کیف آرکی ٹیکچر کی مدد سے بہتر دنیا کی تعمیر کے لیے پُر امید ہیں اور اقوام متحدہ کے دیرپا ترقی کے مقصد کے تئیں نئی نسل کے اپنے ساتھیوں کو تحریک دیتے ہیں۔