جامعہ ملیہ اسلامیہ : فارغ التحصیل آفرین ناز کو ایل ایس ای میں ایل ایل ایم کے لیے برطانوی چیوننگ اسکالرشپ

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 13-09-2025
جامعہ ملیہ اسلامیہ :  فارغ التحصیل آفرین ناز کو ایل ایس ای میں ایل ایل ایم کے لیے برطانوی چیوننگ اسکالرشپ
جامعہ ملیہ اسلامیہ : فارغ التحصیل آفرین ناز کو ایل ایس ای میں ایل ایل ایم کے لیے برطانوی چیوننگ اسکالرشپ

 



 نئی دہلی: فیکلٹی آف لا ، جامعہ ملیہ اسلامیہ کی بی۔ اے ایل ایل بی دوہزار چوبیس بیچ کی گریجویٹ آفرین ناز کو دنیا کے (آنرس) مایہ ناز لا مطالعات کے ادارہ لندن اسکول آف اکونومکس اینڈ پولیٹیکل سائنس ایل ایس ای میں ماسٹر آف لا ایل ایل ایم کی پڑھائی کے لیے برطانوی حکومت کی جانب سے موقر چیونگ اسکالرشپ ملی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ چیوینگ اسکالرشپ بین الاقوامی سطح کے انتہائی مقابلہ جاتی اسکالر شپ میں سے ایک ہے۔ اس سال دنیا کے ایک سو ساٹھ ممالک کے ایک لاکھ سے زیادہ امیدواروں نے اس اعزاز کے لیے مقابلے میں حصہ لیا تھا جن میں سے صرف تقریبا ایک بزار امیدوار منتخب ہوئے۔ اس اسکالر شپ کے لیے کوالیفائی کرکے آفرین نے مستقبل کے ممتاز اور انقلاب آفریں رہنماؤں میں اپنی جگہ بنائی ہے۔
 
آفرین کا علمی و پیشہ ورانہ سفر نمایاں حصولیابیوں ، سرگرم قیادت اور قومی و بین الاقوامی سطحوں پر با معنی تبدیلی لانے کے تئیں ان کے غیر متزلزل عہد کو نشان زد کرتا ہے۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ میں دوران تعلیم انہوں نے وزارت قانون و انصاف حکومت ہند کے زیر اہتمام جاری پہل پرو بونو کلب کی کنوینر کی حیثیت سے اپنی خدمات انجام دی ہیں جہاں انہو ں نے عدل وانصاف تک رسائی کی توسیع کے اہم پروگراموں کی سربراہی کی تھی۔ اندرون کیمپس ان کی اہم مساعی کے علاوہ وہ صدر مینس انڈین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز دبلی لیگل رائٹس کنسورٹیم (ڈبلیو آئی سی سی آئی ڈیل ایل آر سی) گرنسپائر ویلفیئر فاؤنڈیشن میں چیف آپیریٹنگ آفیسر اور مالدیو موٹ کورٹ سوسائٹی میں موٹ ایڈوکیسی پروگرام کی سربراہ سمیت متعدد اہم قائدانہ عہدوں اور مناصب پر کام کرچکی ہیں۔ مزید برآں جامعہ میں دوران تعلیم وہ قومی و بین الاقوامی سطح پر موٹ کورٹ مقابلوں میں بهترین کارکردگی کا مظاہرہ بھی کرچکی ہیں۔
 
ان کا پیشہ ورانہ سفر قومی انسانی حقوق کمیشن برائے بندوستان این ایچ آرسی آفس آف دی سیننئر ایڈوکیٹ، ڈاکٹر پردیپ رائے اور ممتاز لا کمپنیاں جیسے لكشمی کماران اینڈ سردهارن اثارینز سمیت متعدد سرکرده این جی اوز ایڈوکیسی تنظیموں کے ساتھ کام کرنے پر محیط ہے۔
 
آفرین نے اس کامیابی پر اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا کہ ہماری اقدار مہارت اور عدل و انصاف کے تئیں عہد کو جهت دینے میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کا رول کافی اہم رہا ہے۔ یہ اسکالرشپ صرف ایک اکیڈمک کامیابی نہیں بلکہ ہماری ریاست جھارکھنڈ او ر اس سے باہر مثبت تبدیلیاں لانے کا پیمان بھی ہے۔
 
ایل ایل ایم مکمل کرنے کے بعد آفرین کا ارادہ ہے کہ وہ وطن بندوستان واپس آکر قانونی پالیسی اصلاحات، انصاف کی فراہمی کے نظام کو زیادہ مؤثر بنانے اور عدل، مساوات کے ساتھ ساتھ ایسے اقدامات پر کام کریں جو معاشرے کے سبھی طبقات کے لیے عزت و وقار کو فروغ دیتے ہوں۔
 
پروفیسر (ڈاکٹر) غلام یزدانی، ڈین فیکلٹی آف لا، جامعہ ملیہ اسلامیہ، نئی دہلی نے آفرین کو ان کی نمایاں کامیابی پر مبارک باد دی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں آفرین کی کامیابی پر انتہائی مسرت اور فخر ہے۔ ان کی کامیابی ہماری سخت کاوشوں، لچک دار نظام اور پختہ یقین کا ثبوت ہے۔ انہوں نے فیکلٹی آف لا کے ساتھ ساتھ جامعہ ملیہ اسلامیہ کا بھی نام روشن کیا ہے۔ پوری جامعہ برادری کی جانب سے میں انہیں پرخلوص مبارک باد پیش کرتاہوں اور ان کے روشن و تابناک مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔
 
چیوننگ اسکالرشپ جسے یوکے فارن کامن ویلتھ اینڈ ڈوپلمنٹ آفس ایف سی ڈی او فنڈ فراہم کرتا ہے ، وہ غیر معمولی علمی حصولیابیوں والے افراد کی خدمات کا اعتراف کرتی ہے اور ایسے افراد کو مکمل مالی تعاون یعنی ٹیوشن فيس، سفر کے اخراجات ماہانہ رہائش بھتہ ویزا فیس اور برطانیہ میں اسکالر کے دوران قیام کے ضروری اخراجات فرابم   کرے گی