کشمیر: اقبال رسول ڈارآئی ایف ایس کےامتحان میں کامیاب

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 01-07-2022
 کشمیر: اقبال رسول ڈارآئی ایف ایس کےامتحان میں کامیاب
کشمیر: اقبال رسول ڈارآئی ایف ایس کےامتحان میں کامیاب

 

 

آواز دی وائس، سری نگر

جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان اقبال رسول ڈار نے  اس سال انڈین فاریسٹ سروس(IFS) کوالیفائی کر کے اپنے شہر کا نام روشن کیا ہے۔

وہ ضلع کپواڑہ کے جاگر پورہ ہندواڑہ کے رہنے والے ہیں۔

خیال رہے کہ اقبال رسول ڈار کا تعلیمی ریکارڈ بہت عمدہ ہے۔ انہوں نے گزشتہ سال یونین پبلک سروس کمیشن کوالیفائی کیا تھا اور انہیں انڈین سول اکاؤنٹ سروس کیڈر سے نوازا گیا تھا۔

اقبال رسول ڈار ریاست ہریانہ کے فرید آباد میں ٹریننگ لے رہے ہیں۔

انہوں نے ایک انٹرویو کے ذیل میں بتایا کہ دوسری کوشش میں انہوں نے آئی ایف ایس امتحان پاس کیا ہے۔

"مجھے اس باوقار آل انڈیا سروس کے لیے اہل ہونے پر خوشی ہے۔

اقبال کو اس سال کل ہند سطح پر 69 واں رینک ملا ہے جو ایک اچھا  رینک مانا  جاتا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ماہرین سے مشاورت کے بعد وہ آئی ایف ایس میں شمولیت اختیار کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کریں گے۔

چونکہ آئی اے ایس اور آئی پی ایس کے بعد آئی ایف ایس ایک باوقار آل انڈیا سروس ہے، میرے خیال میں آئی اے ایس میں شامل ہونا آئی سی اے ایس سے بہتر ہوگا۔

پونے سے بی ٹیک کرنے والے اقبال رسول ڈار گذشتہ کئی سالوں سے یو پی ایس سی کی تیاری کر رہے ہیں۔

اس سال کسی بھی امیدوار نے کشمیر سے آئی اے ایس یا آئی پی ایس کوالیفائی نہیں کیا تھا۔تاہم اس برس اقبال رسول ڈار نے آئی ایف ایس امتحان کوائلیفائی کرکے نہ صرف اپنے ضلع کپواڑہ بلکہ پوری وادی کشمیر کا نام روشن کیا ہے۔