سلمیٰ : ’اورگا بلینڈس‘ کی بانی کی بلندی کی کہانی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 15-03-2021
صرف 10 مہینوں میں سلمیٰ کا کاروبار 3000 صارفین تک پہنچا
صرف 10 مہینوں میں سلمیٰ کا کاروبار 3000 صارفین تک پہنچا

 

 

شاہد حبیب / نئی دہلی 

خاتون کاروباریوں کے لئے مثال بننے والی سلمیٰ  اورگا بلینڈس کی مالک ہیں۔ وہ آن لائن ذاتی سنگار سے متعلق مصنوعات کا کاروبار کرتی ہیں ۔ سلمیٰ ایک ایم بی اے گریجویٹ ہیں جنہوں نے اپنا خود کا کاروبار شروع کرنے کے لئے اپنی کارپوریٹ نوکری چھوڑ دی۔ آج کی تاریخ میں وہ ایک کامیاب کاروباری اور اورگا بلینڈس کی بانی ہیں۔

ان کے برانڈ نے اپنی کامیابی کی تاریخ رقم کرتے ہوئے 10 مہینوں میں 3000 صارفین تک رسائی حاصل کی ۔ اپنے کاروباری تجربے کے بارے میں بتاتے ہوئے سلمیٰ کہتی ہیں کہ انسان کو کسی کاروباری وینچر کی شروعات سے قبل اپنی خود کی طاقت پر یقین رکھنا چاہئے اور کبھی بھی اپنے خواب کا تعاقب کرنے میں عار محسوس نہیں کرنی چاہئے ۔

 

اپنے بارے میں بتاتے ہوئے وہ کہتی ہیں کہ ایم بی اے کرنے والی اور چنئی سے تعلق رکھنے والی ایک عام سی خاتون ہوں۔ میں نے 6 سال ایک کمپنی میں ایچ آر کی حیثیت سے کام کیا ۔ وہ کہتی ہیں کہ زیادہ تر وہ اپنی ماں کے ساتھ رہتی ہیں کیونکہ ان کے والد زیادہ تر سفر میں رہتے ہیں۔ سلمیٰ کہتی ہیں کہ اس وجہ سے میرا زیادہ تر وقت میری والدہ کے ساتھ گز رتا ہے جو میری سب سے بڑی طاقت ہیں ۔

اپنی کامیابی کا راز بتاتے ہوئے وہ کہتی ہیں کہ میرے منگیتر جو ایک کاروباری بھی ہے اور میری ماں میری کامیابی اور طاقت کے دو اہم ستون ہیں۔ اپنے اسکول کے زمانے سے ہی ، میں ہمیشہ ایک کاروباری بننا چاہتی تھی ۔ میں نے بی کام کے بعد ایم بے اے کیا ۔ میں ذاتی طور پر اس بات کی قائل ہوں کہ تعلیم بہت ضروری ہے ، اس سے قطع نظر کہ آپ کا تعلق کس شعبے سے ہے ۔ میں نے اپنے والدین کی خواہش پوری کرنے کے لئے بطور ایچ آر ایک چھوٹی سی فرم میں شمولیت اختیار کی اور 6 سال اس میں کام کرتی رہی ۔


کاروباری شخصیت بننے کی چاہت ہمیشہ میرے اندر پروان چڑھتی رہی ، حالانکہ میری تنخواہ مناسب تھی ۔ لیکن ، تنہا پیسہ ہی سب کچھ نہیں ہوتا ؟ میں نے ایک سال تحقیق کی کہ میرے لئے کیا کرنا واقعتاً بہتر ہوگا ۔ میں ایک خود ساختہ کاروباری خاتون ہوں جو اپنی محنت سے اس مقام تک پہنچی ہوں اور جب سے میں نے کام شروع کیا ہے تب سے میں نے کبھی بھی اپنے مالی معاملات کے لئے کسی دوسرے پر انحصار نہیں کیا ۔ ایک دن ، میں نے اپنے منگیتر کےسامنے اپنے کاروباری شوق کا انکشاف کیا ۔ کسی توقف کے بغیر ، اس نے صرف اتنا کہا کہ ‘اپنے کاغذات تیار کرو اور اپنے شوق کی پیروی کرو۔ تم ایک مضبوط عورت ہو اور تم اسے انجام دے سکتی ہو - یہ میرے کاروباری سفر کا نقطۂ آغاز تھا ۔

جب میں تحقیق کے مرحلے میں تھی تو میں نے پایا کہ ہر گلی کا ایک ہی کاروبار ہے جس میں بیس ہزار سے زیادہ فالوویرس ہیں۔ میں بہت محتاط تھی لیکن مجھے خود کی طاقت پر کامل یقین تھا کہ میں بھیڑ کے درمیان اپنا ایک الگ مقام پیدا کروں گی ۔ میری تمام پروڈکٹس کا ایک انوکھا نام ہوگا جو خود اس پروڈکٹ کے زیادہ سے زیادہ فوائد کو بیان کرے گا ۔ اس وجہ سے میں نے اپنے برانڈ کو بہت اچھا بنایا ۔

 

سلمیٰ کہتی ہیں کہ اگر آپ کو خود کی طاقت پریقین ہو جائے تو آپ کا برانڈ لازماً مقبول ہو گا۔ میں نے فیس بک اور انسٹاگرام پر اکاؤنٹ بنایا ۔ میرے منگیتر نے جو فوٹوگرافر / ڈیزائنر ہیں پوسٹروں کو ڈیزائن کرنے میں میری مدد کی اور پروڈکٹ کو پر کشش انداز میں فوٹو شوٹ کرنے لگے ۔ میری پہلی گاہک میری دوست کی دوست تھی - میں اس شام کو یقینی طور پر کبھی نہیں بھول سکتی جب میں نے اپنے کاروبار کی پہلی فروخت کی

 

میرے کاروباری سفر کا سب سے ناقابل فراموش لمحہ وہ تھا جب میں نے 10 ماہ میں 3000 گاہکوں کو ڈیل کیا جس کے بعد کاروبار جم چکا ہے ۔ مجھے اس پر ہمیشہ فخر رہے گا ۔ مجھے لگتا ہے جیسے آج میں آسمان میں ہوں کیونکہ میں وہی کر رہی ہوں جو میرا دل ہمیشہ چاہتا ہے۔ میں نے خود پر بھروسہ کرنا سیکھا ، خود کو پر سکون انداز میں حالات کے مطابق ڈھالنا سیکھا اور اپنے کسی کاروباری حریف سے مقابلہ کے بغیر اپنے پروڈکٹس کی انفرادیت پر توجہ مرکوز کی ۔

 

میں نے بار بار اپنے گاہک کے فیڈ بیک پڑھے۔ یہ در حقیقت مجھے مزید آگے بڑھاتا ہے اور مجھے متحرک رکھتا ہے۔ لیکن میرے کاروبار میں ابھی افرادی قوت کا فقدان ہے کیوں کہ مسلسل آرڈ رس ملنے سے کاروبار بہت اچھا جا رہا ہے۔ میں جلد ہی مزید لوگوں کو ملازمت دینے کا بھی منصوبہ بنا رہی ہوں۔ سلمیٰ کہتی ہیں کہ میں اپنی والدہ اور اپنی منگیتر کی ہمیشہ شکر گزار رہوں گی جو مجھے ہر قسم کا تعاون فراہم کرتے ہیں۔ ماں پیکیجنگ میں میری مدد کرتی ہیں ۔

مصروفیت میں جب میں بھول جاتی ہوں تو وہ مجھے یاد دلاتی ہیں کہ مصنوعات کو پیک کرکے جلد از جلد بھیجا ہے ۔ دوسری جانب میرے منگیتر ڈیزائن / فوٹو شوٹس اور مواد کی خریداری میں مدد کرتے ہیں ۔ جب بھی مجھ پر دباؤ پڑتا ہے ، وہ اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ میں معمول پر آجاؤں ۔ میں ان سب کے لئے ان دونوں افراد کا خاص شکریہ ادا کرنا چاہوں گی ۔