جے ای ای مین 2021 : افراح خان کا جلوا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 28-03-2021
 افراح خان
افراح خان

 

 

ناگپور

ملک میں الا ترین انجینیرنگ اداروں میں داخلے کے لئے ہونے والے جے ای ای مین 2021 کے امتحانات میں شہر سے تعلق رکھنے والی افراح خان لڑکیوں کے زمرے میں دوسرے نمبر پر آئیں ہیں ۔ 99.994 پرسینٹایل کے ساتھ افراح خان امتحان میں ودربھا علاقے کی ٹاپر بھی ہیں ۔

افراح ناگپور کے انڈین اولمپیاڈ اسکول کی طالب علم ہیں۔ ان کا خیال ہے کہ امتحان میں اچھے نمبر حاصل کرنے کے لئے سخت محنت ، مستقل مزاجی اور مطالعے میں نظم و ضبط ضروری ہیں۔ انہوں نے ان تینوں پہلوؤں پر عمل کیا جس کی وجہ سے امتحان میں کامیابی حاصل کرنے میں مدد ملی۔

افراح کہتی ہیں کہ میں نے اپنے اسکول کے فراہم کردہ فاؤنڈیشن کورس کی مدد سے چھٹی جماعت سے امتحان کی تیاری شروع کردی۔ میرے بڑے بھائیوں جو کہ آئی آئی ٹی میں ہی زیر تعلیم ہیں ، نے تیاری میں میری مکمل رہنمائی کی۔

افراح نے اسکول کی سطح پر تمام اضافی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیتی رہی ہیں - افراح نے دسویں کلاس میں 90.2 فیصد نمبر حاصل کئے تھے ۔ افراح کے والد سہیل خان اور والدہ نغمہ خان دونوں ہی انڈین اولمپیاڈ اسکول کے ڈائریکٹر ہیں۔ واضح رہے کہ کورونا کی وبا اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے اس سال امتحان کے انداز کو تبدیل کر کے آن لائن کر دیا گیا ۔

آن لائن امتحان کے بارے میں پوچھنے پر افراح بتاتی ہیں کہ آف لائن یقینی طور پر بہتر ہے۔ لیکن ہمارے اساتذہ نے آن لائن کلاسوں میں بھی ہماری کارکردگی کو برقرار رکھنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔افراح نے اپنی کامیابی کا سہرا والدین ، ​​بھائیوں اور اساتذہ کو دیا جنہوں نے امتحان میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لئے ان کی ہمیشہ مدد کی۔

افراح اگلے امتحان میں شرکت کرنے والے اپنے جونیئرز کو مشورہ دیتے ہوئے کہتی ہیں کہ ابتدائی تیاری شروع کریں اور اپنے وقت کو سمجھداری سے استعمال کریں تاکہ آخر میں آپ کو دباؤ محسوس نہ ہو ۔