آئی سی ایس آئی نتائج کا اعلان:ٹاپرس میں شامل ام رباب عروبہ،زہرہ صدیق،عرشیہ پٹیل

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 25-02-2023
آئی سی ایس آئی نتائج کا اعلان:ٹاپرس میں شامل ام رباب عروبہ،زہرہ صدیق،عرشیہ پٹیل
آئی سی ایس آئی نتائج کا اعلان:ٹاپرس میں شامل ام رباب عروبہ،زہرہ صدیق،عرشیہ پٹیل

 

 

نئی دہلی: انسٹی ٹیوٹ آف کمپنی سیکرٹریز آف انڈیا نے کمپنی سیکرٹری پروفیشنل امتحان کا نتیجہ جاری کر دیا ہے۔ یہ نتائج دسمبر کے ایڈیشن کے ہیں۔ وہ امیدوار جنہوں نے یہ امتحان دیا ہے وہ سرکاری ویب سائٹ پر جا کر نتیجہ دیکھ سکتے ہیں۔ یہ بھی جان لیں کہ سی ایس پروفیشنل امتحان کے نتائج جاری ہو چکے ہیں جبکہ ایگزیکٹو امتحان کے نتائج ابھی جاری ہونا باقی ہیں۔ یہ بھی آج ہی جاری ہونگے۔

اس سلسلے میں جاری کردہ نوٹس میں،آئی سی ایس آئی نے کہا ہے کہ نتائج کے اعلان کے بعد، پیشہ ورانہ امتحان کے لیے امیدواروں کے رجسٹرڈ پتے پر رزلٹ کم نمبر اسٹیٹمنٹ بھیجا جائے گا۔ اگر امیدواروں کو امتحان کی تاریخ سے 30 دنوں کے اندر بھی نتیجہ کے ساتھ نمبروں کے بیان کی کاپی موصول نہیں ہوتی ہے تو امیدوار اپنے دستاویزات کے ساتھ رابطہ کر سکتے ہیں۔

مذکورہ امتحان کے آل انڈیاٹاپر ہیں چراغ اگروال۔ ایس سواتی اور ریا باغ چندانی بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔ انسٹی ٹیوٹ کے ذریعہ مشترکہ ٹاپرز کی فہرست جاری کی گئی ہے اس میں ام رباب عروبہ ، زہرہ صدیق اور عرشیہ پٹیل کے نام بھی شامل ہیں۔ دیگرٹاپرس میں انمول اجے جین، اپرنا مکیش اگروال، سرنیا ٹی وی، امن کماری کرن، مناو شنگاری، ہریش کمار پکھراج چودھری شامل ہیں۔

واضح ہوکہ انسٹی ٹیوٹ آف کمپنی سیکرٹریز آف انڈیاامتحان سال میں دومرتبہ ہوتا ہے۔ اسے عوامی زبان میں کمپنی سیکرٹری بھی کہا جاتا ہے۔ جس کی تقریباً تمام کمپنیوں میں مانگ ہے، یہ وہ پوسٹ ہے جو کسی بھی کمپنی کو آسانی سے چلانے میں مدد دیتی ہے۔ کسی بھی کمپنی کے کام کاج کو آسانی سے چلانے کے لیے سیکریٹری کا عہدہ خالی رکھا جاتا ہے جس کا کورس انسٹی ٹیوٹ آف کمپنی سیکرٹری آف انڈیا کرتا ہے۔

یہ کورس عموماً 3 سال کا ہوتا ہے جس میں ہر سال کوئی نہ کوئی کیٹیگری ہوتی ہے یعنی ہر سال دو بار امتحان ہوتا ہے جو کہ مکمل طور پر سمسٹر کا امتحان ہوتا ہے۔ اور یہ مکمل طور پر سیلف پیسڈ کورس ہے، یعنی یہ کورس آپ کسی بھی کوچنگ انسٹی ٹیوٹ سے کر سکتے ہیں اور اس کے ساتھ آپ کوئی اور ڈگری کورس بھی کر سکتے ہیں۔جن طلبہ نے ریاضی، سائنس اور کامرس اسٹریم سے بارہویں جماعت پاس کی ہے وہ اس کورس میں داخلہ لینے کے اہل ہیں یا جو گریجویشن مکمل کر چکے ہیں وہ بھی اس اس کورس میں داخلہ لے سکتے ہیں۔