برطانیہ:باحجاب حنان عیسٰی ویلزکی ’قومی شاعرہ‘قرار

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 08-07-2022
برطانیہ:باحجاب حنان عیسٰی ویلزکی ’قومی شاعرہ‘قرار
برطانیہ:باحجاب حنان عیسٰی ویلزکی ’قومی شاعرہ‘قرار

 

 

لندن: یوروپی ملکوں میں کسی مسلمان کا کسی اہم عہدے کے لئے منتخب ہونا ایک غیر معمولی بات ہے اور کسی باحجاب مسلم خاتون کا انتخاب تو کچھ زیادہ ہے حیرت انگیز ہے۔ محترمہ حنان عیسی کو انگلینڈ کے ایک حصے ویلزکا لسانی وثقافتی سفیر مقرر کیا گیا ہے۔ اس عہدے کو وہاں ’قومی شاعر‘کہا جاتا ہے۔وہ اگلے تین سال تک اس عہدے پر فائز رہیں گی۔اس عہدے پر فائز ہونے والی وہ پہلی مسلم خاتون ہیں۔

بہرحال اب ایک باحجاب ویلش-عراقی شاعرہ، فلم ساز، اور فنکار، ملک کی متنوع ثقافتوں اور زبانوں کی نمائندگی کریں گی۔ وہ اگلے تین سالوں تک ویلش لوگوں کے لیے ثقافتی سفیر کے طور پر خدمات انجام دیں گی۔

اشوک اہیر(نیشنل ایسٹڈ فوڈ کورٹ کے صدر اور ایسٹڈ فوڈ مینجمنٹ بورڈ کے چیئرمین)سلیکشن پینلسٹ کی جانب سے کہا گیا کہ عیسی کے پاس "کراس کمیونٹی کی آواز ہے جو ملک کے ہر حصے سے بات کرتی ہے۔" ۔

عیسیٰ نے کہا کہ اس کردار کے لیے پہلے مسلمان کا انتخاب ایک "ناقابل یقین حد تک مثبت قدم" تھا اور "یہ سوچنا بہت پرجوش ہے کہ ویلز نمائندگی کے اس پہلو پر قیادت کر رہی ہوں۔" انھوں نے کہا کہ مسلم خواتین اکثر "بہت تنگ نظریوں میں پھنس جاتی ہیں"۔

انہوں نے مزید کہا اور امید ظاہر کی کہ زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین ان کی کامیابی کو دیکھ کر سوچیں گی۔ "یہ ایک ایسی چیز ہے جو میرے لئے قابل حصول ہے۔ حنان عیسیٰ کارڈف میں پلی بڑھی ہیں،ان کے آس پاس مختلف زبانیں بولنے والے لوگ رہے ہیں۔

بشمول ان کے عراقی رشتہ دار جو عربی بولتے تھے اور ان کے دادا دادی جو ویلش بولتے تھے۔ حنان عیسی نے کہا کہ مختلف نظریات کی گہری تفہیم،زندگی گزارنے کے مختلف طریقے، اور مختلف زبانیں،میں ہمیشہ ایک ایسی جگہ میں رہنے میں راحت محسوس کرتی ہوں جہاں میں پوری طرح سے نہیں سمجھتی کہ دوسرے لوگ کیا کہہ رہے ہیں۔

برطانیہ میں ہمارے پاس کئی اقلیتی زبانیں ہیں، ساتھ ہی ایسی زبانیں جو دوسری اور تیسری نسل کے لوگ بولتے ہیں، اور میں سمجھتی ہوں کہ یہ ہمارے لیے ایک بہت اہم قدم ہے کہ ہم خود کو ایک کثیر لسانی، کثیر ثقافتی قوم کے طور پر دیکھنا شروع کر دیں۔

عیسیٰ نے کہا کہ ایک قومی شاعر کے طور پر اپنے دور میں وہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو سنگھنیڈ سے متعارف کرانے کی امید کرتی ہیں، جو کہ ویلش شاعری کی ایک قدیم شکل ہے، اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو شاعری کی تعریف کرنے کی ترغیب دے گی۔

انھوں نے مزید کہا کہ وہ "شناخت اور تعلق کے بارے میں بات چیت میں اضافہ کرنا چاہتی ہیں، خاص طور پر جب قدرتی جگہوں کے بارے میں بات کریں۔" ان کے پیشرو،آئی فارایپ گلین ، جو 2016 سے ویلش کے قومی شاعر تھے، نے عیسیٰ کو ایک "خوش فکر اور مصروف شاعرہ" بتایا۔

انھوں نے امید ظاہر کی کہ وہ "قومی گفتگو میں ایک تازہ آواز" لائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ "ثقافتی طور پر متنوع اور واضح نظر آنے والی قوم کی عظیم سفیر ثابت ہوں گی۔" عیسیٰ کی شاعری کا مجموعہ "مائی باڈی کین ہاؤس ٹو ہارٹس" 2019 میں شائع ہوا تھا۔

ان کی اس سال بھی دو کتابیں شائع ہوئی ہیں جن میں"کثرت: ویلز کے مستقبل پر مضامین") اور "دی ماب"، بچوں کی کتاب جو ویلش کے افسانوں پر مبنی ہے۔ انھوں نے کارڈف میں قلم کاروں کے لیے ایک پلیٹ فارم کی مشترکہ بنیاد رکھی۔