جامعہ سے اسرو تک : کاشف، امیت اور اریب کا کمال

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 01-10-2021
جامعہ ملیہ اسلامیہ کے تین ہیرے
جامعہ ملیہ اسلامیہ کے تین ہیرے

 

 

نئی دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ کے لیے ایک اور اچھی اور بڑی خبر ہے۔جامعہ ملیہ کا ایک طالب علم اسرو کے امتحان میں سرفہرست ہے جبکہ دو دیگر طلباء سائنسدان/انجینئر کے عہدے کے لیے منتخب ہوئے ہیں ۔

 جامعہ ملیہ اسلامیہ (جے ایم آئی) فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے سابق طالب علم محمد کاشف نے سائنسدان/انجینئر 'ایس سی' مکینیکل (پوسٹ نمبر بی ای 002) کے عہدے کے لیےاسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) نے سنٹرلائزڈ ریکروٹمنٹ بورڈ 2019 امتحان میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ اسرو نے دو دن پہلے نتائج کا اعلان کیا تھا۔ کاشف نے سال 2019 میں جامعہ ملیہ سے مکینیکل کیاانجینئرنگ میں بی ٹیک کیا ہے۔

 کاشف کے علاوہ اس کی کلاس کے دو دیگر طلباء ، امیت کمار بھاردواج اور اریب احمد ، کو بھی نامور خلائی تحقیقاتی تنظیم میں اسی پوسٹ کے لیے چنا گیا ہے ۔

 اسرو سنٹرلائزڈ ریکروٹمنٹ بورڈ 2019 نے جنوری 2020 کے مہینے میں ایس سی لیول کے سائنسدانوں کے انتخاب کے لیے تحریری امتحان لیا تھا اور وہ امیدوار جنہوں نے امتحان میں کوالیفائی کیا تھا،ان کا انٹرویو جولائی 2021 میں منعقد ہوا۔

 جامعہ ملیہ کے طلباء کی کارکردگی سے پرجوش وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ یہ کامیابی دیگر طلباء کو تحقیق میں اپنا کیریئر بنانے میں حوصلہ بخش ثابت ہوگی ۔

 حال ہی میں اعلان کردہ این آئی آر ایف کی درجہ بندی میں جامعہ یونیورسٹی نے گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال دسویں سے چھٹی پوزیشن حاصل کی ہے۔