فوڈ فار کشمیر: کورونا وائرس کےمریضوں اور ان کے اہل خانہ کو مفت کھانا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 24-05-2021
ایک مثالی قدم
ایک مثالی قدم

 

 

باسط زرگر:سری نگر

جموں وکشمیر کے وسطی خطے میں کووڈ 19 کے بڑھتے ہوئے واقعات کے درمیان انتظامیہ نے پابندیاں بڑھا دی ہیں ۔ بہت سارے افراد جو کورونا سے متاثر ہیں انہیں کھانے تک رسائی حاصل کرنے میں مشکل پیش آرہی ہے۔ اس تناظر میں 'فوڈ فار کشمیر' کے نام سے چلائی جانے والی ایک مہم تیزی سے مقبول ہو رہی ہے کیونکہ مہم میں شامل لوگ کورونا وائرس مریضوں اور ان کے اہل خانہ کو مفت کھانا فراہم کرتے ہیں۔

سری نگر میں ٹفن آو نامی فوڈ ڈیلیوری اسٹارٹ اپ نے سوشل میڈیا پر اس مہم کا آغاز کیا ہے۔ انہوں نے کوو ڈ مثبت خاندانوں ، کورونا واریرس اور ضرورتمند لوگوں کے لئے مفت کھانا فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسے اس وقت شروع کیا گیا ہے جب مالک رئیس احمد کو کشمیر سے باہر لوگوں کی طرف سے انتہائی تکلیف دہ کالیں موصول ہوئیں ، جس میں کال کرنے والے چاہتے تھے کہ کوو ڈ متاثرہ انکے والدین تک کھانا پہنچایا جائے۔ ''فوڈ فار کشمیر" ابھی حال ہی میں شروع کیا گیا تھا ، ہمیں ان لوگوں کی طرف سے بہت ساری پریشانی کی کالیں موصول ہوئیں جن کے اہل خانہ کورونا پازیٹیو تھے لیکن ہم اس پوزیشن میں نہیں تھے کہ انہیں مفت دی سکیں ۔ لہذا ہم نے سوچا کہ ہمیں کچھ کرنے کی ضرورت ہے اور اسی وقت جب ہم نے ایک مہم شروع کی جہاں لوگ ان لوگوں کے لئے کھانے کا انتظام کریں گے جو اس کے خرچ کی ادائیگی نہیں کر سکتے ۔

ہمیں ہر جگہ سے زبردست ردعمل ملا۔ اس نیک عمل کے موجد رئیس احمد نے کہا کہ کورونا کے ختم ہونے تک یہ اقدام جاری رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ "ہم گھر کا کھانا پیش کر رہے ہیں ، جو لوگ اسپتالوں میں رہتے ہیں وہ گھر سے پکا ہوا کھانا چاہتے ہیں اور اسی وجہ سے ہم انہیں گھر کا کھانا دیتے ہیں اور اس سے ان کے چہرے پر مسکراہٹ آتی ہے جس سے ہمیں خاصا اطمینان ہوتا ہے ۔