کوو ڈ متاثرین کی تدفین : تمل ناڈو مسلم منیترا کڈگم کا قابل تحسین قدم

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
آخری  رسومات ادا کرتے رضا کار
آخری رسومات ادا کرتے رضا کار

 

 

آواز دی وائس ۔نئی دہلی

تامل ناڈو مسلم منیترا کڈگم (ٹی ایم ایم کے) کے رضاکار کووڈ 19 کے متاثرین کی آخری رسومات کو یقینی بنانے کے لئے پوری طرح متحرک ہیں۔ انہوں نے رمضان کے مہینے میں روزے رکھتے ہوئے بھی اپنی خدمت جاری رکھی ہیں۔ٹی ایم ایم کے کے میڈیکل ونگ نے اپنی سروس پچھلے سال شروع کی تھی۔ ایک رپورٹ کے مطابق انہوں نے اب تک مختلف مذاہب سے تعلق کھنے والے 2،170 افراد کی آخری رسومات ادا کی ہیں ۔میڈیکل ونگ کے جوائنٹ سکریٹری ایم محمد رفیع کا کہنا ہے کہ ہمارے رضاکاروں نے 31 مارچ تک 1،820 افراد کی آخری رسومات ادا کی ہیں جو کووڈ 19 کے سبب جاں بحق ہوئے تھے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ صرف اپریل کے مہینے میں پیر تک 350 سے زیادہ لاشوں کی آخری رسومات ادا کی گئیں ۔

مسٹر رفیع کہتے ہیں کہ ہمارے رضاکار اپنی خدمت کا معاوضہ نہیں لیتے ہیں۔ تاہم اس کام میں استعمال ہونے والے ذاتی حفاظتی سازوسامان کی قیمت اور آخری رسومات اور تدفین کے اخراجات میت کے لواحقین برداشت کرتے ہیں۔ نیز یہ کہ اگر کوئی خاندان ان اخراجات کو برداشت کرنے سے قاصر ہے تو رضا کار کفیل افراد سے رقم وصول کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

مسٹر رفیع کہتے ہیں کہ تقریبا 50 فیصد رضاکار   ویکسین لے چکے ہیں۔ دیگر افراد کو بھی ویکسین کے قطرے پلانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

رضاکار لاش کو اسپتال سے قبرستان یا شمشان منتقل کرتے ہیں۔

میت کے لواحقین کے ذریعہ مذہبی رسومات ادا کی جاتی ہیں۔ جنازے کی صورت میں وہ لاش کو قبرستان میں لے جاتے ہیں اور اسے وہاں کے عملے کے حوالے کردیتے ہیں۔ تدفین کا کام رضاکار خود کرتے ہیں۔

ٹی ایم ایم کے ایک مسلم غیر سرکاری تنظیم ہے۔ اس کی بنیاد تامل ناڈو میں 1995 میں ایم ایچ جواہر اللہ نے رکھی تھی۔ مسلم کمیونٹی نے کورونا دور میں جس طرح اپنی مخیر کاوشوں سے ملک بھر سے داد حاصل کی ہے، اس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے ۔ کووڈ 19 کے خلاف جنگ میں کمیونٹی کے افراد بڑی ہمت اور ثابت قدمی کے ساتھ پیش پیش ہیں ۔ انہوں نے اپنی خدمات کو مختلف شکلوں میں بڑھایا بھی ہے تاکہ فلاحی خدمات کا دائرہ اور وسیع ہو سکے ۔