بیٹے کی پیدائش اور پھر سیدھا کھیل کے میدان میں۔ اسیر اختر کی لگن کی مثال

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 16-03-2026
بیٹے کی پیدائش اور پھر سیدھا کھیل کے میدان میں۔ اسیر اختر کی لگن کی مثال
بیٹے کی پیدائش اور پھر سیدھا کھیل کے میدان میں۔ اسیر اختر کی لگن کی مثال

 



  آواز دی وائس: گواہاٹی 

فٹبال میں ٹریننگ کا وقت گھڑی کی سوئیوں کی طرح چلتا ہے۔ میدان میں اترتے ہی کھلاڑی ایک طے شدہ معمول پر عمل کرتے ہیں۔ وارم اپ دعا اور پھر سخت محنت۔8 مارچ کو نارتھ ایسٹ یونائیٹڈ ایف سی کی ٹیم پنجاب ایف سی کے خلاف میچ سے ایک دن پہلے ٹریننگ کر رہی تھی۔ سب کچھ عام دنوں کی طرح ہی تھا۔ اچانک ٹیم کی رفتار کچھ دیر کے لئے رک گئی۔

d

 جیسے ہی کھلاڑیوں نے اپنی ایکسرسائز مکمل کی ٹیم کے ایک اسٹاف کا فون بج اٹھا۔ یہ فون مہاراشٹر کے پروفیشنل کھلاڑی اسیر اختر کے لئے تھا۔

ٹیم کے ہیڈ کوچ خوان پیڈرو بینالی پوری صورت حال جانتے تھے۔ انہیں فوراً سمجھ آ گیا کہ فون کس بارے میں ہے۔ یہ صاف ہو چکا تھا کہ اسیر اب ٹیم کے ساتھ دہلی جانے والی فلائٹ میں شامل نہیں ہوں گے۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Asheer Akhtar (@asheer_akhtar)

 کوچ بینالی نے اسیر کو گلے لگایا اور کہا اسیر ہمارے ساتھ دعا کرو اور جاؤ۔کچھ ہی منٹوں میں اسیر اسپتال کے لئے روانہ ہو گئے۔ چند گھنٹوں بعد وہاں سے خوشخبری آئی۔ اسیر اور ان کی اہلیہ کے گھر دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔ ماں اور بچہ دونوں مکمل طور پر صحت مند تھے۔اسیر کا خاندان خوشیاں منا رہا تھا لیکن دوسری طرف ٹیم مینجمنٹ کام میں لگ گئی۔ ٹیم مینیجر دہلی کے لئے ہر ممکن فلائٹ چیک کر رہے تھے۔ وجہ یہ تھی کہ اسیر نے صاف کر دیا تھا کہ وہ میچ مس نہیں کرنا چاہتے۔

d

 بیٹے کی پیدائش کے چند گھنٹے بعد ہی اسیر فلائٹ پکڑ کر ٹیم کے پاس پہنچ گئے۔ ان کا یہ فیصلہ اپنی ٹیم اور فٹبال کے تئیں ان کی وابستگی اور لگن کو واضح طور پر ظاہر کرتا ہے۔خوشی سے جھومتے ہوئے اسیر نے کہا۔ بیٹے کی آمد سے میں بہت خوش ہوں۔ میرے پہلے بیٹے کو اب ایک چھوٹا بھائی مل گیا ہے۔