بیجنگ سرمائی اولمپکس : ہندوستان کی نظریں عارف خان پر

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 03-02-2022
بیجنگ سرمائی اولمپکس : ہندوستان کی نظریں عارف  پر
بیجنگ سرمائی اولمپکس : ہندوستان کی نظریں عارف پر

 

 

آواز دی وائس۔ بیجنگ::  2022 بیجنگ سرمائی اولمپکس کا  آغاز ہوگیا ہے ،برفیلے گیمز میں یوں تو مغربی ممالک کی اجارہ داری رہی ہے لیکن اس بار ہندوستان کے لیے بھی کشمیر کے عارف خان امید کی کرن بن گئے ہیں جنہوں نے اس بار سرمائی اولمپکس میں اسکینگ میں کوالیفائی کرنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ ہندوستان کی نمائندگی کرنے والے واحد کھلاڑی اسکئیر عارف خان شیف ڈی مشن ہرجیندر سنگھ اور معاون عملے کے ساتھ دو دن قبل ہی بیجنگ پہنچ چکے ہیں اور اپنی پریکٹس بھی شروع کردی ہے۔ اب حتمی آزائش کے لیے تیار ہیں۔

ہندوستانی اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر نریندر بترا نے پیر کو کھیلوں کے لئے روانگی سے قبل دستے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔۔ ہندوستانی ٹیم 19 فروری کو واپس آئے گی۔شیف ڈی مشن کے علاوہ، عارف خان کے ساتھ ان کے کوچ لدار ٹھاکر اور ٹیم لیڈر، عباس وانی، صدر، ونٹر گیمز ایسوسی ایشن آف جے اینڈ کے اور سابق ایم ایل اے گلمرگ بھی ہیں۔جموں و کشمیر کے گلمرگ سے تعلق رکھنے والے، عارف خان بیجنگ میں سلالم اور جائنٹ سلالم ایونٹس میں حصہ لیں گے۔

 ان کے مقابلے 13 اور 16 فروری کو ہونے والی ہیں۔

 دراصل 31 سالہ عارف خان اس سے قبل ساپورو میں منعقدہ 2017 کے ایشیائی سرمائی کھیلوں میں حصہ لے چکے ہیں۔آئی او اے نے آئس ہاکی ایسوسی ایشن آف انڈیا کے جنرل سکریٹری ہرجیندر کو گزشتہ دسمبر میں سرمائی اولمپکس کے لیے ملک کے دستے کے شیف ڈی مشن کے طور پر مقرر کیا تھا۔ اسکائر، جسے حال ہی میں ٹارگٹ اولمپکس پوڈیم اسکیم میں شامل کیا گیا تھا، نے یہ بھی کہا کہ ان کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے اور سانتا کیٹرینا میں ان کی تربیت "مددگار رہی"۔

جہاں تک گیمز سے ان کی توقعات کا تعلق ہے، عارف خان نے کہا کہ میں نے چند سالوں سے سنجیدگی سے تربیت حاصل کی ہے اور میری توقع دنیا کے ٹاپ 30 میں شامل ہونے کی ہے۔ بچپن سے اسکیئنگ کرنے والے عارف خان اس سے قبل انٹرنیشنل چیمپئن شپ میں بھی حصہ لے چکے ہیں۔

awaz

توقع ہے کہ بیجنگ سرمائی اولمپکس میں تقریبا 90 قومی اولمپک کمیٹیوں کے تقریبا 2900 کھلاڑی شامل ہوں گے۔ ٹوکیو اولمپکس نے چھ ماہ قبل صرف 200 سے زائد قومی اداروں سے 11,000 افراد کو اپنی طرف متوجہ کیا تھا۔

 منتظمین کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سے کوئی مداح نہیں ہوگا اور صرف ’منتخب‘ مقامی شائقین ہی ہوں گے

سرمائی اور گرمائی اولمپکس دونوں 17 دن سے زیادہ چلتے ہیں، جس کا مطلب ہے کہ سرمائی اولمپکس میں روزانہ بہت کم ایونٹس ہوتے ہیں۔

جیسا کہ 1980 میں نیویارک میں لیک پلاسیڈ پر –’برف پر معجزہ‘ کے سال - سرمائی کھیل صرف 12 دن تک جاری رہے۔

تین مقامات پر دو بار سرمائی اولمپکس منعقد ہو چکے ہیں: سینٹ مورٹز، سوئٹزرلینڈ (1928، 1948)، انسبرک، آسٹریا (1964، 1976) اور لیک پلاسیڈ (1932، 1980)۔ کورٹینا ڈی امپیزو کے اطالوی سکی ریزورٹ میں سرمائی اولمپکس 1956کے بعد 2026 میں دوسری بار منعقد ہوں گے۔ دراصل 1972 کے سرمائی اولمپکس کا انعقاد کرنے والے جاپان کے شہر ساپورو 2030 کے سب سے بڑے دعوے دار ہیں۔ تاہم آئی او سی نے فی الحال اس کے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا 1924اس کے ساتھ سے 1992 تک سرمائی اور گرمائی اولمپکس ایک ہی سال تھے۔92 میں فرانس کے شہر البرٹ ویل میں سرمائی کھیل ہوئے جس کے بعد بارسلونا میں سمر گیمز کھیلے گئے۔ پھر تبدیلی آئی۔ اس کے بعد 1994 سے ہر دو سال بعد اولمپکس منعقد ہوتے رہے ہیں۔ 94 کے سرمائی اولمپکس ناروے کے شہر لیلہیمر میں ہوئے اور اس کے بعد 1996 میں اٹلانٹا میں موسم گرما کے کھیل کھیلے گئے۔ اگلے سرمائی کھیل 1998 میں ناگانو، جاپان میں تھے۔

یہ ترتیب کورونا وائرس وبا کی وجہ سے2020 ٹوکیو گرمائی کھیلوں کو2021 تک ملتوی کرنے سے ختم ہوگئی۔

 ٹوکیو کے بند ہونے کے چھ ماہ بعد بیجنگ سرمائی کھیل اب جمعہ کو شروع ہوں گے۔ ان کے بعد 2024 میں پیرس میں گرمائی اولمپکس ہوں گے۔ ذیل میں آپ کو بتائیں گے کہ اب جو ہو رہا ہے وہ آخر کیسے ہوا۔

 کھیلوں کو ہر دو سال بعد کیوں منتقل کیا گیا تھا؟ 

اولمپک مورخ بل مالن کا مشورہ ہے کہ بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) مزید آمدن چاہتی تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ’آئی او سی نے سوچا کہ وہ کھیلوں کو مزید بڑھا کر سپانسرشپ کی رقم حاصل کر سکتے ہیں۔‘ ہر دو سال بعد اولمپکس کو بھی عوام کی نظروں میں رکھا گیا اور یہ اقدام پیشہ ورانہ اور کھیلوں کی بڑھتی ہوئی کمرشلائزیشن سے ہم آہنگ رہا۔ اس رجحان کو اس وقت پیدا کیا گیا جب پہلی بار این بی اے کے پیشہ ور باسکٹ بال کھلاڑی یعنی امریکی ڈریم ٹیم بارسلونا میں مارکی سٹار تھے۔ اس بار بیجنگ گرمائی اور سرمائی اولمپکس دونوں کی میزبانی کرنے والا پہلا سب سے زیادہ غیر متوقع شہر بنا۔ سرمائی اولمپک کے تمام میزبانوں میں سے موسم سرما کے کھیلوں کی بیجنگ میں روایت سب سے کم ہے۔ 

بیجنگ کے لیے 2022 اس وقت تک ایک شاندار موقع تھا جب تک کہ چھ یورپی ممالک بشمول ناروے اور سویڈن سیاسی وجوہات کی بنا پر باہر نہیں ہو گئے۔

 جرمنی اور سوئٹزرلینڈ نے ریفرنڈم میں ’نہیں‘ کہا۔ آئی او سی کو بیجنگ، الماتی اور قزاقستان میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا تھا۔ ایسوسی ایٹڈ پریس کو لکھتے ہوئے اولمپک مورخ بل مالن نے کہا کہ 1976 کے گرمائی اولمپکس کے میزبان کینیڈا کے شہر مانٹریال نے سرمائی اولمپکس میں حصہ لینے کی کئی بار کوشش کی لیکن ناکام رہا۔

 مانٹریال نے 1932، 1936، 1944 اور 1956 میں سرمائی اولمپکس کے لیے بولی لگائی۔ مانٹریال 1936، 1944 اور 1956 میں دوسرے نمبر پر رہا۔ اس نے 1944 اور1956 میں دونوں کھیلوں کے لیے بھی کوشش کی۔ اور کیوبیک شہر، جو کہ مانٹریال سے کچھ ہی دور ہے، نے 2002 کے سرمائی اولمپکس کے لیے ایک بولی لگائی۔