ارلین بیگم:15سال کی عمرمیں500ایوارڈز

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 17-05-2022
ارلین بیگم:15سال کی عمرمیں500ایوارڈز
ارلین بیگم:15سال کی عمرمیں500ایوارڈز

 

 

منی بیگم/ گوہاٹی

ایک 15 سالہ خوبصورت لڑکی رقص وگیت کے فن میں مہارت رکھتی ہے۔یہ ڈھائی سال کی عمر سےناچ گانے کے ساتھ ہی مقابلۂ حسن میں حصہ لے کر لوگوں کو مسحور کر رہی ہے۔ امگوری کی ارلین بیگم 500 سے زیادہ ایوارڈ حاصل کرنے والی سب سے کم عمردوشیزہ بن گئی ہیں۔

آواز دی وائس کو انٹرویو دیتے ہوئے ارلین بیگم کا کہنا ہے کہ "مجھے ناچنا اور گانا پسند ہے۔ میں ڈھائی سال کی عمر سے اسٹیج پر پرفارم کر رہی ہوں۔ سب سےپہلے میری ماں نے مجھے ناچنا اور گانا سکھایا تھا۔ وہ میری پہلی ٹیچر تھیں۔بعد میں نہاں ڈے اور اجے چُم سے ہندی موسیقی اور گیت کی تربیت حاصل کی۔

awazارلین نے رقص وموسیقی اور مقابلۂ حسن کے کئی قومی اور بین الاقومی اعزازات حاصل کیے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ گرین کارڈ جیتنے کے بعد میں نے ٹائٹل جیت لیا۔ جورہاٹ میں بہترین رقص اور 2015 میں امیت بروار سوارنا میں منعقدہ رقص کے مقابلے میں مجھے "مہارتھی" ایوارڈ سے نوازا گیا۔

گیت اور رقص کے علاوہ، ارلین نے قومی اور بین الاقوامی مقابلہ حسن میں کئی ٹائٹل جیتے ہیں۔ 13 سال کی عمر میں، رلین نے "مس ٹین انڈیا 2019" اور "مس ٹین ورلڈ ڈائیورسٹی 2019" کا خطاب جیتا۔

awaz

مختلف مقامات پر منعقد ہونے والے مقابلہ حسن میں حصہ لیا اور بین الاقوامی سطح کی خوبصورتی پر "بہترین ٹیلنٹ" کا خطاب جیتا۔

۔ 2018 میں ارلین نے اپار آسام، 2019 میں آسام کڈ بوہنا، 2018 میں لٹل کڈ ٹائٹینک آف نارتھ ایسٹ، کرینگ، مس کڈز ماریون، گلوری آسام جونیئر، مس یونائیٹڈ آسام، مس کڈ کامکھیا، 2011 میں 'بیسٹ اسمائل'، مس کڈ کامکھیا جونیئر بیوٹی مقابلہ، پرائیڈ گلوبل آسام بیوٹی مقابلہ،، اپار آسام بیوٹی مقابلہ، پیراڈائز آسامی میں 'بیوٹی بوائے'، جے بی کے گلوبل ایکٹ ماڈل ہنٹ بیوٹی مقابلہ میں 'بہترین لباس' اور آسام بیوٹی کڈ اجنی نے مقابلہ میں 'بہترین شخصیت' کا خطاب جیتا ہے۔

awaz

انھوں نے کہا، "میں ثقافتی دنیا سے وابستہ تھی۔ میں کام اور خاندانی ذمہ داریوں سے مغلوب تھی، لیکن اب میں بہت خوش ہوں۔"