ایک فنکار،زندگی بچانے کے لئے کرائوڈفنڈنگ پر مجبور

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 29-04-2021
انیس شیخ
انیس شیخ

 

 

احسان فاضلی / سری نگر

شیخ انیس 2005 میں 17 سال کے تھے جب وہ تازہ ترین ٹیلیویژن ریئلٹی شو انڈین آئیڈل میں کشمیر سے سنسنی خیز آواز بن کر ابھرے تھے۔ جس لڑکے نے کبھی بہت سارے لوگوں کے دل جیت لئے تھے آج وہی اپنی زندگی کی جنگ کے لئے مددکا طالب ہے۔یہ پیشہ ور گلوکار آج اپنے علاج کے لئے مالی مدد طلب کر رہا ہے۔

۔ 32 سالہ ، انیس ، شہر سری نگر کے رہائشی ہیں ، جب سے ڈاکٹروں نے انہیں بتایاہے کہ ان کے دماغ میں ٹیومر ہے جوبڑھ رہا ہے اور اسے آپریشن سے ہٹانے کی ضرورت ہے نیزجراحی کے بعد، دوائوں کے لئے 15 سے 17 لاکھ روپے درکار ہوں گے،تب سے وہ پریشان ہیں۔غور طلب ہے کہ انیس کے بھائی اور ماں کو کینسر تھااور والد کو دل کا دورہ پڑا تھا۔

جب انیس نے جیوٹرافی جیتی

شیخ انیس کی گائیکی کا سفر ان ذاتی المیوں کے بیچ چلتا رہاہے۔ انڈین آئیڈل شو کے بعد وہ گانوں کے لئے سنسنی بن گئے تھے۔ انھیں اکثر اسٹیج شو کی میزبانی اور جموں و کشمیر اور ممبئی کے ہوٹلوں میں میوزیکل ایونٹس میں شرکت کی دعوت دی جاتی تھئ۔ ان کی جسمانی معذوری کے باوجودیہ سلسلہ جاری رہا- واضح ہوکہ1992 میں ایک حادثے کے بعد ان کا بایاں بازو کاٹ دیاگیا تھا -

ایک شومیں گاتے ہوئے انیس شیخ

انھیں اسٹیج پرگانے کا شوق تھا۔ انیس کو 2019 میں ممبئی میں منعقدہ ایک میوزیکل مقابلے میں جیو کمپنی نے 'وائس آف نارتھ' کے طور پر منتخب کیا تھا۔ انھوں نے کچھ وقت کے لئے کمپنی کے لئے کام بھی کیا تھا۔ وہ لاک ڈاؤن کے دوران کشمیر واپس آگئے تھے اور جنوری میں کینسرجیسی موذی بیماری کا پتہ چلا تھا۔

انیس نے موسیقی کے میدان میں اپنے آغاز کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ جب وہ انڈین آئیڈل میں شریک ہوئے تھے تو ان کی عمر 17 سال تھی۔ اس حیرت انگیز کامیابی کے بعد ان کے اہل خانہ کے لئے بد قسمتی کاوقت آیا۔ بھائی ، جو ان سے چار سال بڑا تھا ، اس بیماری کی وجہ سے اس کا انتقال تب ہوا جب وہ انڈین آئیڈل میں شامل تھے۔

انہوں نے کہا ، "جب میں انڈین آئیڈل سے 40 دن کے بعد واپس آیا تو مجھے بتایا گیا کہ میرا بھائی محمد اویس بڑی آنت کے کینسر کی وجہ سے انتقال کر گیا ہے۔" گھر والوں نے اس خبر کو اس وقت نہیں بتایا جب وہ ٹی وی شو میں تھے۔ تین سال بعد ان کی والدہ کا بھی انتقال ہوگیا۔

کینسر کے دو مریضوں کے علاج سے اہل خانہ کی مالی حالت کمزور ہوئی۔ 2014 میں ، ان کے والد محمد اشرف شیخ ، جو پیشہ سے ایک کار پینٹر تھے ، بھی انتقال کر گئے۔ یہ خاندان ڈل جھیل کے نظارے والے نسیم باغ میں واقع اپنے نئے تعمیر شدہ مکان میں ابھی منتقل ہوا ہی تھا کہ گھربیچنا پڑا اور خانیار کے پرانے گھر میں واپس آنا پڑا۔

کینسر کے دو مریضوں کے طبی اخراجات پورے کرنے کے لئے انہیں رقم کی ضرورت تھی۔ ان کا بڑا بھائی ، جو ایک کار پینٹر تھا ، نے ہمیشہ ان کا ساتھ دیاتھا۔ تاہم انیس کا کہنا ہے کہ اس کا علاج ان کی صلاحیت سے باہر تھا۔ انیس نے کہا ، "ہمارے دوستوں نے مشورہ دیا ہے کہ ہم کرائوڈ فنڈنگ ​​کریں۔

انھوں نے 12 ویں جماعت کے بعد اپنی تعلیم چھوڑ دی تھی کیونکہ فل ٹائم گانے کا شوق تھا۔ یہ میں ایک کشمیری میوزیکل کمپوزیشن کے آغاز کا موقع تھاجب انہیں چکر آ گیا اور بے چین ہواٹھے۔ ڈاکٹروں نے ان کے دماغ میں ٹیومر کا پتہ لگایا اوربتایا کہ اسےنکالنا ہوگا۔ انھیں کا ایک گانا،.بعد میں ان کے علاج کے لئے فنڈ جمع کرنے کے لئے استعمال کیاگیا۔

انیس نے جموں وکشمیر حکومت کے زیر اہتمام ساز اور آواز پروگرام میں گانے کی باقاعدہ تربیت حاصل کی ہے جس کا مقصد اسکولوں کے ابھرتے ہوئے فنکاروں کی صلاحیتوں کو نکھارناتھا۔ انہوں نے کہا ، "ہمیں ریاض کرنا پڑتاتھا اور ہمارے اساتذہ قاضی رفیع اور قیصر نظامی جیسے نامور فنکار تھے۔" وہ 2006 میں دور درشن سرینگر کے ایک گلوکاری مقابلہ شو کے فائنل میں شامل تھے۔