اے ایم یو : ایشین رولر ہاکی چیمپئن شپ میں ہندوستان کو سلور میڈل, دلانے میں دو طلبہ کا اہم کردار

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 07-08-2025
اے ایم یو : ایشین رولر ہاکی چیمپئن شپ میں ہندوستان کو سلور میڈل, دلانے میں دو طلبہ کا اہم کردار
اے ایم یو : ایشین رولر ہاکی چیمپئن شپ میں ہندوستان کو سلور میڈل, دلانے میں دو طلبہ کا اہم کردار

 



 علی گڑھ،: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے دو طلبہ محمد امان اللہ فاروقی اور سنتوش جی ایم نے ہندوستانی رولر ہاکی ٹیم کو جنوبی کوریا میں منعقد ہونے والی بیسویں ایشین رولر اسکیٹنگ چیمپئن شپ میں سلور میڈل دلانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

دونوں کھلاڑیوں کو رولر اسکیٹنگ فیڈریشن آف انڈیا نے اس باوقار چیمپیئن شپ میں ملک کی نمائندگی کے لیے منتخب کیا تھا۔ انہوں نے چین، نیوزی لینڈ، ہانگ کانگ، مکاؤ اور جاپان کے خلاف میچوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جس سے ہندوستان کے تمغوں کی تعداد میں اضافہ ہوا۔

محمد امان اللہ فاروقی،کمپیوٹر ایپلیکیشنز میں بی ایس سی کے سالِ آخر کے طالب علم ہیں، جبکہ سنتوش جی،ایم بی اے (فنانس) کے آخری سال میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

ہندوستانی ٹیم کو چاندی کا تمغہ دلانے میں اہم کردار ادا کرنے والے دونوں طلبہ نے اے ایم یو کی وائس چانسلر پروفیسر نعیمہ خاتون سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور ہندوستانی ٹیم کی کامیابیوں اور اپنی کارکردگی کے بارے میں انھیں بتایا۔ وائس چانسلر نے دونوں طلبہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ”ان کا قومی ٹیم میں شامل ہونا یونیورسٹی کے لیے باعث فخر ہے۔ مجھے امید ہے کہ اے ایم یو کے کھلاڑی مستقبل میں بھی ہندوستان کی نمائندگی کریں گے اور ملک کو گولڈ میڈل دلانے میں کلیدی کردار ادا کریں گے