علی گڑھ: جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبہ جنرل میڈیسن سے ایم ڈی کرنے والے 14 طلبہ نے ڈی ایم نیٹ سپر اسپیشلٹی داخلہ امتحان 2024-25میں کامیابی حاصل کی ہے۔
اس نمایاں کامیابی پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے شعبہ جنرل میڈیسن کے سربراہ پروفیسر خواجہ سیف اللہ ظفر نے کہا ”یہ ہمارے لیے نہایت مسرت کی بات ہے کہ ہمارے طلبہ نے ملک کے سب سے معتبر سپر اسپیشلٹی امتحان میں کامیابی حاصل کر کے شعبے کا نام روشن کیا ہے۔ ان کی محنت اور لگن قابل ستائش ہے
امتحان میں کامیاب ہونے والے طلبہ کے نام ہیں: ڈاکٹر محی الدین الامن (آل انڈیا رینک 27)، ڈاکٹر شیخ اشرف (رینک 245)، ڈاکٹر صہیب عارف (رینک 343)، ڈاکٹر اریبہ (رینک 642)، ڈاکٹر حسین حیدر عباس (رینک 698)، ڈاکٹر این مدھو ہسینی (رینک 700)، ڈاکٹر سدھانت راجپوت (رینک 800)، ڈاکٹر نرپیندر سنگھ (رینک 1100)، ڈاکٹر کنور انکت مشرا (رینک 1300)، ڈاکٹر رزین فاطمہ (رینک 1566)، ڈاکٹر عامر حسین (رینک 1800)، ڈاکٹر محمد سلمان (رینک 1975)، ڈاکٹر شیوم وارشنے (رینک 2085) اور ڈاکٹر ثناء خان (رینک 2825)۔
پروفیسر ظفر نے کامیاب طلبہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور ان کے تعلیمی و پیشہ ورانہ مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا